ناسا کی ٹیم کے ساتھ باربی ڈول بھی خلا کا سفر کرے گی

ناسا کی ٹیم کے ساتھ باربی ڈول بھی خلا کا سفر کرے گی

🗓️

ماسکو(سچ خبریں) لڑکیوں کی پسندیدہ اور دلعزیز باربی ڈول کو بھی ناسا کی ٹیم کے ساتھ خلا میں لے جانے کی تیاری کی گئی ہے، اور اب بچوں کی پسندیدہ گڑیا باربی ڈول بھی ناسا کی ٹیم کے ساتھ خلا کے سفر کے لیے تیار ہوگئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کی واحد خلا باز سے متاثر دنیا کی مقبول ترین ’باربی ڈول‘ کا نیا ایڈیشن متعارف کروادیا گیا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی باربی ڈول متعارف کرانے کا مقصد نوجوان لڑکیوں کی سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور تحقیق کے شعبوں میں حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

چھتیس سالہ انا کیکینا روس کی پہلی خاتون ہیں جو خلا کا سفر کرنے جارہی ہیں، 58 برس قبل ویلنٹینا ٹریشکووا خلا میں جانے والی دنیا کی پہلی خاتون تھیں۔پہلی روسی خاتون خلا باز آئندہ برس کے آخر میں خلا کے سفر پر روانہ ہوں گی جہاں ان کے ساتھ معروف باربی ڈول بھی جائے گی۔

روسی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ خلا باز باربی ڈول یہ پیغام دیتی ہے کہ کوئی بھی خواب حقیقت میں تبدیل ہوسکتا ہے، آپ کو خود پر یقین کرنا اور آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل باربی ڈول کو سائنس دان کے روپ میں بھی پیش کیا گیا تھا۔

 

مشہور خبریں۔

مشرقی غزہ میں ایک اور صیہونی جارحیت

🗓️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے غزہ کے مشرق میں مزاحمتی فورسز کے

عالمی ادارہ نباتات سے کپڑا بنانے میں پاکستان کی مدد کرنے کو تیار

🗓️ 30 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) گلوبل انوائرمنٹ فیسیلٹی (جی ای ایف) کی گورننگ باڈی

’7 جولائی یوم تقدس قرآن‘، وزیراعظم کا سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کا اعلان

🗓️ 5 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سویڈن میں قرآن پاک

یمن بحران کے سلسلہ میں امریکہ اور سعودی حکام کو ایک بار پھر ناکامی

🗓️ 5 مئی 2021سچ خبریں:عنقریب مکمل طور پر آزاد ہونے والےصوبہ مأرب میں صنعا افواج

ٹرمپ، ترکی اور اسرائیل شامی بغاوت کے ڈیزائنر

🗓️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: معاریو اخبار نے امریکن نیشنل کونسل آن عرب ریلیشنز کے ایک

امریکہ اسرائیل کی حفاظت کرتا ہے، دنیا نہیں

🗓️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سرکاری ترجمان محمد عبدالسلام

عالمی بینک کا ذیلی ادارہ ریکوڈک منصوبے کیلئے 30 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا

🗓️ 11 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک کا نجی سرمایہ کاری ونگ، انٹرنیشنل

دہشتگردی کی بزدلانہ کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں: وزیراعظم

🗓️ 26 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دھماکے میں ملوث

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے