?️
ماسکو(سچ خبریں) لڑکیوں کی پسندیدہ اور دلعزیز باربی ڈول کو بھی ناسا کی ٹیم کے ساتھ خلا میں لے جانے کی تیاری کی گئی ہے، اور اب بچوں کی پسندیدہ گڑیا باربی ڈول بھی ناسا کی ٹیم کے ساتھ خلا کے سفر کے لیے تیار ہوگئی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کی واحد خلا باز سے متاثر دنیا کی مقبول ترین ’باربی ڈول‘ کا نیا ایڈیشن متعارف کروادیا گیا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی باربی ڈول متعارف کرانے کا مقصد نوجوان لڑکیوں کی سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور تحقیق کے شعبوں میں حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
چھتیس سالہ انا کیکینا روس کی پہلی خاتون ہیں جو خلا کا سفر کرنے جارہی ہیں، 58 برس قبل ویلنٹینا ٹریشکووا خلا میں جانے والی دنیا کی پہلی خاتون تھیں۔پہلی روسی خاتون خلا باز آئندہ برس کے آخر میں خلا کے سفر پر روانہ ہوں گی جہاں ان کے ساتھ معروف باربی ڈول بھی جائے گی۔
روسی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ خلا باز باربی ڈول یہ پیغام دیتی ہے کہ کوئی بھی خواب حقیقت میں تبدیل ہوسکتا ہے، آپ کو خود پر یقین کرنا اور آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل باربی ڈول کو سائنس دان کے روپ میں بھی پیش کیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کی نئی تجویز
?️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ جنگ بندی کے حوالے سے قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات
اپریل
اگر معاہدہ ٹوٹ گیا تو یمنی ہم پر حملہ کریں گے: عبرانی میڈیا
?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی والہ نیوز ویب سائٹ نے حماس کے
فروری
عمران خان کے بیرونی سازش کے الزامات پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان
?️ 5 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب نے پریس کانفرنس
مئی
کراچی کے تھانوں کی 85 گاڑیاں ضبط، ایک ماہ سے پیٹرول بند
?️ 2 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے بڑھتے واقعات کے باعث
اکتوبر
اردگان ایک نئے سیکورٹی میکنزم کی تلاش میں
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردگان نے آنکارا میں صدارتی کمپلیکس میں
نومبر
امریکہ کیسے مانے گا کہ یوکرین جنگ ہار چکا ہے؟
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ واشنگٹن
جولائی
’نیورالنک برین چپ‘ کی مدد سے مفلوج شخص نے شطرنج کیسے کھیلی؟
?️ 24 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی ارب پتی ایلون مسک کے ملکیتی سٹارٹ اپ نیورالنک
مارچ
ٹرمپ کی اردن کو داعش اور شام جیسے انجام کی دھمکی !
?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:ایک سیاسی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر
فروری