?️
سچ خبریں: میٹا (سابقہ فیس بک) نے اپنے پلیٹ فارمز جیسے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر کی جانے والی اپڈیٹس میں ممکنہ خطرات اور پرائیویسی کے مسائل کا جائزہ لینے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ایک نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق، اس اقدام کے تحت کمپنی اپنی پراڈکٹ کی تشخیص کے 90 فیصد حصے کو خودکار بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
یاد رہے کہ 2012 میں فیس بک اور امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت کمپنی کو اپنی پراڈکٹس کی ہر نئی اپڈیٹ سے پہلے پرائیویسی کے ممکنہ خطرات کا باقاعدہ جائزہ لینا لازمی قرار دیا گیا تھا۔
اب تک یہ جائزے انسانی مدد سے انجام دیے جاتے تھے، تاہم میٹا اب اس عمل کو تیز تر اور مؤثر بنانے کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے جارہی ہے۔
نئے اے آئی سسٹم کے تحت، پراڈکٹ ٹیموں کو ہر اپڈیٹ کے بارے میں ایک سوالنامہ پُر کرنا ہوگا، جس کی بنیاد پر اے آئی خودکار طور پر خطرات کی نشاندہی کرے گا اور یہ بتائے گا کہ کن شرائط کو پورا کرنا ضروری ہے تاکہ اپڈیٹ لانچ کی جاسکے۔
یہ نظام کم خطرے والی اپڈیٹس کے لیے تیز اور مستقل فیصلے فراہم کرے گا، جبکہ پیچیدہ یا غیر معمولی معاملات کی صورت میں ماہرین کی رائے بھی شامل کی جائے گی۔
میٹا کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے پراڈکٹ اپڈیٹس کا عمل زیادہ مؤثر اور تیز ہوجائے گا، جس سے صارفین کو بہتر تجربہ حاصل ہوگا۔
کمپنی نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنے پرائیویسی پروگرام میں اب تک 8 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرچکی ہے اور اس بات کا عزم رکھتی ہے کہ وہ جدید پراڈکٹس کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ریگولیٹری تقاضوں کو بھی پورا کرے گی۔
دوسری جانب، بعض ماہرین نے اس نئے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اے آئی پر حد سے زیادہ انحصار بعض اوقات پیچیدہ مسائل کی بروقت نشاندہی میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔
ایک سابقہ ایگزیکٹو نے خبردار کیا کہ اگرچہ یہ طریقہ کار تیز ہے، لیکن اس سے منفی نتائج کے امکانات بھی بڑھ سکتے ہیں، کیونکہ ممکن ہے کہ کچھ مسائل کا اندازہ دیر سے ہو۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ اور یورپی رہنماؤں کے مابین ملاقات کے اہم نکات
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی اور
اگست
سال 2023 میں پاکستان سیاحت کیلئے بہترین ملک قرار
?️ 30 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے نے پاکستان
دسمبر
چین کے خلائی مشن نے اہم کامیابی حاصل کر لی
?️ 15 مئی 2021بیجنگ( سچ خبریں) مریخ پر زندگی اور پانی کی تلاش کے لیے
مئی
سندھ کے اعلی افسران کرپشن ریفرنسز میں مقدمات کی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں
?️ 8 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) سابق چیف سیکریٹری اور انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی
نومبر
دبئی ایئر شو: جے ایف 17 تھنڈر کی فروخت کیلئے دوست ملک کیساتھ معاہدہ پر دستخط
?️ 20 نومبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) دبئی ایئر شو 2025 میں جے ایف-17 تھنڈر بلاک
نومبر
وینزویلا میں امریکی جنگی حالات؛ مدورو کے آپشنز کیا ہیں؟
?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن اور کراکس کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ میں دونوں فریقوں
نومبر
احسن اقبال نے ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں سے اپنا کردار ادا کرنے کا حلف لے لیا
?️ 13 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے ملکی ترقی کیلئے
اگست
چین کے ساتھ روس کے تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں: لاوروف
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے منگل کی صبح
مئی