?️
لندن (سچ خبریں) ماہرین نے مطالعے کے دوران اس بات کو تلاش کرنے کی کوشش کی ہے کہ سوتے وقت کون سا جاندار اپنے ارد گرد کے حالات، آہٹ، خوشبو وغیرہ کو محسوس کرتا اور اس پر ردعمل دیتا ہے۔کرہ ارض پر بسنے والے جاندار سونے کے بعد دنیا سے منقطع ہوجاتے ہیں اور پھر انہیں اپنے ارد گرد ہونے والے حالات کے بارے میں کوئی علم نہیں ہوتا۔
حال ہی میں نیچر کنڈیکٹڈ کی جانب سے ایک مشاہدے کا اہتمام کیا گیا، جس میں ایک ایسی دلچسپ بات سامنے آئی جسے جان کر ماہرین بھی حیران رہ گیے۔ماہرین کے مطابق 1910 میں بھی اس حوالے سے ایک تحقیق کی جاچکی ہے، جس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ان مکھیوں کی لیباٹریز میں افزائش کی جاسکتی ہے۔
امپیریل یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے محقق الیس فرنچ نے بتایا کہ سوتے وقت ہر جاندار کی پوزیشن کمزور ہوتی ہے، جس کی وجہ سے اُس کے شکار ہونے کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیند کے دوران دماغ کا متحرک رہنا ضروری ہے تاکہ کسی بھی حرکت پر ردعمل یا جواب دے سکیں۔
ماہرین کو تحقیق کے دوران یہ شواہد ملے کہ پھلوں پر بیٹھنے والی مکھیاں قدرتی طور پر ایسی صلاحیت کی حامل ہیں کہ انہیں بھی انسان کی طرح سوتے وقت آواز کو محسوس ہوتی ہے اور وہ بدبو کو بھی محسوس کرتی ہیں۔
تحقیق کے دوران مکھیوں کو ایک بڑی جگہ پر بند کیا گیا اور جب وہ سو گئیں تو کمرے میں تھوڑا سا تیزاب پھینکا گیا، جس کے بعد مکھیوں نے بھن بھنا شروع کیا اور پھر وہ جگہ تبدیل کرتی رہیں،۔ اس سے محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ پھلوں پر بیٹھنے والی مکھیاں سوتے وقت بھی اپنے ارد گرد پیدا ہونے والی بدبو کو محسوس کرتی ہیں اور اس پر وہ الرٹ بھی ہوجاتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
لاوروف کی شاہ محمود قریشی کے ساتھ افغانستان کی صورتحال پر بات چیت
?️ 22 اگست 2021ماسکو( سچ خبریں) پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ٹیلی
اگست
وی پی این کا استعمال ’غیراسلامی قرار‘ دینے پر اسلامی نظریاتی کونسل کو تنقید کا سامنا
?️ 17 نومبر 2024 سچ خبریں: ڈیجیٹل حقوق کے لیے کام کرنے والی شخصیات اور
نومبر
امریکہ کے لیے سائبر خطرہ کون ہے؟
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے شائع کردہ سائبر حکمت
ستمبر
پاکستان کی شام میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، عالمی برادری سے نوٹس کا مطالبہ
?️ 18 جولائی 2025نیویارک: (سچ خبریں) پاکستان نے شام میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
جولائی
اسلام آباد اور کابل کے درمیان محتاط پیش رفت سے ممکنہ جنگ ٹل گئی
?️ 1 نومبر 2025اسلام آباد اور کابل کے درمیان محتاط پیش رفت سے ممکنہ جنگ
نومبر
ایک سال میں صیہونیوں نے کتنی بار خطرے کے سائرن سنے؟
?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں صیہونی قبضہ کاروں کے خلاف مزاحمتی فورسز کی
نومبر
شام نے سعودی امداد لے جانے والے طیارے کو لینڈ کرنے کی درخواست پر رضامندی ظاہرکی
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:شام کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے سربراہ باسم منصور نے
فروری
متعدد ممالک میں امریکی سفارتکار پراسرار بیماریوں میں مبتلا
?️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ متعدد ممالک میں تعینات ریاستہائے
جولائی