?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے سے جہاں مختلف کاروباری طبقوں کو پریشانی کا سامنا ہے، وہیں شوبز شخصیات کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں 24 نومبر سے انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست ہے، جس وجہ سے زیادہ تر افراد کو واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے میڈیا ہاؤسز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھی بر وقت مواد کی ترسیل نہیں کر پا رہے جب کہ دیگر آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور اداروں کو بھی مشکلات درپیش ہیں۔
ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے پر جہاں مختلف کاروبار ادارے اور افراد متاثر ہو رہے ہیں، وہیں شوبز شخصیات کو بھی آن لائن تفریح فراہم کرنے میں مسائل کا سامنا ہے۔
گلوکار عاصم اظہر نے بھی اپنے ویڈیو بیان میں انٹرنیٹ کے انتہائی سست رفتار چلنے کی شکایت کی اور کہا کہ انہیں مختلف لوگ مختلف مشورے دے رہے ہیں کہ فلاں کمپنی کا انٹرنیٹ چل رہا ہے، کوئی کہتا ہے کہ کیبل نیٹ چل رہا ہے، کوئی کہتا ہے فلاں وقت پر موبائل انٹرنیٹ چل جاتا ہے۔
انہوں نے انٹرنیٹ کی سست رفتاری پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انسٹاگرام پوسٹ تک نہیں شیئر کر پا رہے۔
ان کی طرح اداکارہ رابعہ کلثوم نے بھی انٹرنیٹ سروسز کے سست رفتار ہونے پر مزاحیہ پوسٹ کی جب کہ اداکار و پروڈیوسر نبیل ظفر نے بھی انٹرنیٹ کی سست رفتاری پر مزاحیہ پوسٹ کی۔
زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین اپنی پوسٹس میں شکایت کرتے دکھائی دیے کہ انہیں ایک ایک پوسٹ شیئر کرنے میں کافی وقت لگ رہا ہے جب کہ وہ بہت ساری پوسٹس شیئر کرنے سے قاصر ہیں۔
اسی طرح واٹس ایپ صارفین نے بھی شکایات کیں کہ وہ وائس اور ویڈیو میسیجز ڈاؤن لوڈ نہیں کر پا رہے اور نہ ہی ان کی جانب سے بھیجے گئے وائس نوٹ یا ویڈیو میسیجز دوسرے صارف تک پہنچ رہے ہیں۔
وفاقی وزارت حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسلام آباد میں دھرنے کے باعث وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں انٹرنیٹ بند یا سست کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے 24 نومبر کو اسلام آباد میں دھرنے دیے جا رہے ہیں، جس وجہ سے وفاقی دارالحکومت اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی رفتار بہت سست ہے جب کہ بعض مقامات پر موبائل سروسز بھی جزوی طور پر معطل کرنے کی اطلاعات سامنے آئیں۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کی اہلیہ کی کئی تقرریوں میں مداخلت: لائبرمین
?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:وِگڈور لائبرمین اسرائیل حکومت کے سابق وزیر خزانہ نے دعویٰ کیا
جنوری
اسپیس ایکس کا بڑا اسٹار شپ راکٹ 2026 کے آخر میں مریخ کیلئے روانہ ہوگا، ایلون مسک
?️ 16 مارچ 2025سچ خبریں: اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے کہا ہے کہ
مارچ
صیہونی حکومت میں سیاسی تعطل جاری
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:صہیونی اخبار معاریو کی جانب سے کیے گئے سروے میں بتایا
اگست
اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے کے بارے میں سابق صیہونی وزیر جنگ کا تازہ ترین انکشاف
?️ 7 مئی 2025 سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر جنگ یواو گالانت نے انکشاف کیا
مئی
جہاں خان کی جماعت نہیں وہاں ووٹر بھی نہیں
?️ 5 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیراعظم عمران خان، ڈاکٹر شہباز
دسمبر
بھارت تعاون کرے تو ’مخصوص افراد‘ کی حوالگی پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا، بلاول بھٹو
?️ 5 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ
جولائی
صہیونی کابینہ کی مقبولیت میں کمی
?️ 21 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے غزہ کی جنگ کی دلدل میں دھنسنے
جون
اردنی وزیر خارجہ: فلسطینی عوام کو خوراک اور ادویات سے محروم کرنا جنگی جرم ہے
?️ 2 جولائی 2025سچ خبریں: اردن کے وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ صیہونی حکومت
جولائی