?️
سچ خبریں: برطانیہ کے نامور نیوروسرجن کا کہنا ہے کہ آئندہ دو سال کے دوران مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے دماغ کی سرجری کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے جو زیادہ محفوظ اور مؤثر ثابت ہوگی۔
برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ٹرینی سرجنز مصنوعی ذہانت سے بنی ٹیکنالوجی کا استعمال سیکھ رہے ہیں کہ چھوٹے سوراخوں کے ذریعے دماغ کی درست سرجری کیسے کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سی آئی اے کا مصنوعی ذہانت کے استعمال کا منصوبہ
یونیورسٹی کالج لندن میں بنائی گئی یہ ٹیکنالوجی دماغ کے اندر گہرائی میں چھوٹے ٹیومر اور خون کی نالیوں جیسے اہم ڈھانچے کو دکھا سکتی ہے۔
دماغ کی سرجری کے لیے انتہائی درستی اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے، یہاں تک کہ ایک چھوٹی سی غلطی مریض کی جان کو فوری طور پر خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
دماغ میں انگور کے سائز جتنا پٹیوٹری غدود کو کسی بھی نقصان سے بچانا انتہائی ضروری ہوتا ہے کیونکہ یہ غدود جسم کے تمام ہارمونز کو کنٹرول کرتا ہے، اگر اس غدود کو کوئی نقصان پہنچے تو اندھے پن سمیت سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
نیشنل ہسپتال برائے نیورولوجی اور نیورو سرجری کے کنسلٹنٹ نیورو سرجن ہانی مارکس کا کہنا ہے کہ دماغ کی سرجری کرتے وقت اگر سرجیکل اپروچ یا دماغ میں بنایا گیا سوراخ بہت چھوٹا ہے، تو ٹیومر کو مکمل طور پر ہٹانا مشکل ہوسکتا ہے جو خطرے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی عہدیدار کے تل ابیب اور انقرہ کے دورے کا مرکز مصنوعی ذہانت ہے
انہوں نے کہا کہ اگر یہ سوراخ بہت بڑا بن جائے گا تو دماغ کے اندر اہم اور نازک اعضا کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہوسکتا ہے۔
مصنوعی ذہانت نے اس قسم کی پٹیوٹری سرجری کی 200 سے زیادہ ویڈیوز کا تجزیہ کیا ہے، صرف 10 ماہ میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی نے اتنا سیکھ لیا ہے جتنا کہ ایک سرجن کو سیکھنے میں 10 سال لگتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکی سفیر عراقی استقامتی رہنماؤں کو قتل کرنے کے درپے: صابرین نیوز
?️ 6 جون 2023سچ خبریں:صابرین نیوز ٹیلی گرام چینل نے باخبر عراقی ذرائع کے حوالے
جون
امریکہ یوکرین میں جنگ کا خاتمہ کیوں نہیں چاہتا ؟
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے
جون
غزہ اور لبنان میں صیہونی افسران اور فوجیوں کی بےبسی
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی امور کے ماہر علی الاعور نے اطلاع دی ہے کہ
نومبر
ٹرمپ کے امپریالیست عزائم
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ اور پاناما پر نظریں نیز کینیڈا
جنوری
شہادت سنوار کا بہترین انعام تھا
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحییٰ سنوار کی
اکتوبر
سوڈان اور اسرائیلی کے درمیان تعلقات کا معاہدہ ایک عبرانی اتحاد ہے: یمنی عہدیدار
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
فروری
ضمنی الیکشن میں سیاسی جماعتیں متحرک
?️ 23 جون 2022لاہور(سچ خبریں) مسلم لیگ ق نے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا
جون
چین کی خارجہ پالیسی میں جیو اکنامک کا تجزیہ
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: دنیا کے تمام حصوں میں جغرافیائی سیاسی مسائل کی طرف عالمی
دسمبر