?️
فلوریڈا(سچ خبریں) ناسا نے مریخ کے بعد مشتری نامی ایکا ور سیارے کی طرف بھی خلائی جہاز روانہ کر دیا ہے، ایک خلائی جہاز نے فلوریڈا میں کیپ کیناورل اسپیس اسٹیشن سے نظام شمسی کے ‘فوصل’ کو دریافت کرنے کے مشن پر خلا کی طرف اڑان بھر لی ہے۔اس مشن کو لوسی نام دیا گیاہے۔
امریکی خلائی ادارے ناسا نے نظام شمسی کے فوصل کی دریافت کے لیے مریخ کے بعد مشتری یعنی جوپیٹر کی کھوج شروع کر دی ہے، جس کے لیے انھوں نے اپنا مشن روانہ کر دیا ہے۔اس مشن کو لوسی کا نام دیا گیا ہے، اگلے 12 برس میں اس مشن پر 981 ملین امریکی ڈالر خرچ کیے جائیں گے، اس دوران لوسی مشن 7 ٹروجنز کی جانچ اور ان کا مطالعہ کرے گا۔
یہ لوسی پروب مشتری کے مدار کی طرف روانہ ہوئی ہے، تاکہ سیارچوں کے دو بڑے گروپس کا مطالعہ کرے، جو کہ گیس کے اس دیو (مشتری) سے آگے اور پیچھے غول کی صورت میں دوڑ رہے ہیں۔
1974 میں ایتھوپیا میں دنیا کا قدیم ترین ڈھانچا دریافت ہوا تھا، جسے لوسی کا نام دیا گیا تھا، لوسی نامی اس ڈھانچے کی دریافت نے انسان کی ابتدا اور ارتقا کے متعلق نظریات کو بدل کر رکھ دیا۔ مشتری پر ٹروجن کی چھان بین کے لیے ناسا نے اپنے مشن کا نام اسی اوّلین انسانی ڈھانچے کے نام پر رکھا ہے۔
امریکی خلائی ایجنسی (ناسا) کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ دراصل سیاروں کی تشکیل سے باقی بچنے والی اشیا ہیں، انھیں سائنس دان ٹروجن کہتے ہیں، ان کا خیال ہے کہ نظام شمسی کے ابتدائی ارتقا کے بارے میں ان باقیات سے اہم اشارے مل سکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
لبنان میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتائج اور عالمی خطرات
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان پر اسرائیل کے مربوط حملے، جس کے دوران دو
ستمبر
غزہ کے مہاجرین کی واپسی سے دشمن کا خواب چکنا چور
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: شمالی غزہ کی پٹی میں پناہ گزینوں کی واپسی پر
جنوری
2023 میں صیہونیوں کو درپیش چیلنجز
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:2023 میں صیہونیوں کو ایسی حالت میں نئے چیلنجز کا سامنا
جنوری
چین پاکستان میں 28.2 ملین ڈالر کی خالص سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست
?️ 21 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے فروری 2025 میں چین سے براہ
مارچ
مراکش کے ‘ناوگان صمود’ آج غزہ کے لیے روانہ
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: مراکش کے ناوگان صمود نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا
ستمبر
وحشیانہ صہیونی جرم میں اپنی بہن کی شہادت پر ہنیہ کا ردعمل
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے
جون
عالمی میڈیا اور یوم القدس
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:ایران کے دار الحکومت تہران اور دیگر شہروں میں عالمی یوم
اپریل
صیہونی وزیر جنگ واشنگٹن میں کیا کرنے جا رہے ہیں؟
?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کے دورہ
اکتوبر