🗓️
لندن(سچ خبریں) برطانوی کارڈف یونیورسٹی میں کیمسٹری کے شعبے کی تحقیقی ٹیم نے ایسا کپڑا تیار کیا ہے جسے دھونے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور یہ سورج کی روشنی میں خود بخود صاف ہوجائے گا۔ اس منفرد کپڑے کو دوبارہ استعمال کے قابل سینیٹری پیڈز میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق برطانوی کارڈف یونیورسٹی میں کیمسٹری کے شعبے کی تحقیقی ٹیم ایک نئے قسم کے کپڑے کی ایجاد میں کامیاب ہوئی ہے جسے سورج کی روشنی کے سامنے کرنے پر 99 فیصد بیکٹیریا ختم ہو جاتے ہیں۔
سورج کی روشنی کپڑے سے داغ اور بدبو کو دور کر دیتی ہے، جس کے بعد آپ انہیں چند منٹ میں دوبارہ استعمال کر سکتے ہیں۔یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے مطابق ماہرین نے حفظان صحت کے مقاصد کے لیے کپڑا تیار کیا ہے جو غیر زہریلی دھاتوں کے ساتھ مل کر سورج کی توانائی بیکٹیریاز کو مارنے، داغوں اور بدبو دور کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔
محقق جینیفر ایڈورڈز نے وضاحت کی کہ اس کپڑے کو پہلے پانی سے دھویا جاتا ہے اور پھر بیکٹیریاز کو مارنے کا عمل شروع کرنے کے لیے دھوپ میں خشک کرنے کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس منفرد کپڑے کو دوبارہ استعمال کے قابل سینیٹری پیڈز میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
تحقیقاتی ٹیم نے انکشاف کیا کہ سب سے اہم چیز اینٹی بیکٹیریل سرگرمی ہے اور یہ صرف روشنی کے تحت ہوتی ہے اور اندھیرے میں غیرمؤثر ہوتی ہے۔ماہرین نے بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن سے مالی اعانت حاصل کی ہے۔ ماہرین اپنی اس ایجاد کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوششوں کو تیز کر رہے ہیں اور اگلے 12 ماہ کے اندر ایک ایسی پروڈکٹ تیار کر رہے ہیں جو مہلک انفیکشن کے امکان کو کم کرنے میں کارآمد ہو۔
مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کو مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ملنا چاہیے: عمران خان
🗓️ 5 فروری 2021کوٹلی (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کوٹلی میں یوم یکجہتی
فروری
صہیونی فوجی وفد سقطری میں تعینات
🗓️ 1 ستمبر 2022باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے اپنے فوجی
ستمبر
تل ابیب کے لیے غزہ جنگ کے فوائد
🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے خبر
جولائی
عراق سیاسی بحران کا شکار ہے: العربی الجدید
🗓️ 31 جولائی 2022سچ خبریں: 25 جولائی کی شام کو عراقی شیعہ جماعتوں کی
جولائی
عدلیہ کو آڈیو ٹیپس کے ذریعے بدنام کیا جارہا ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال
🗓️ 23 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سی سی پی
مارچ
عراقی کوآرڈینیشن فریم ورک کے حامیوں کا دھرنا ختم
🗓️ 30 اگست 2022سچ خبریں: عراق کی حکومتی تنظیموں کی قانونی حیثیت اور تحفظ کی
اگست
والد کے ساتھ میرے بہت خراب تعلقات تھے، اذان سمیع خان
🗓️ 16 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) گلوکار و موسیقار اذان سمیع خان نے اپنے والد
اکتوبر
شمالی غزہ میں صیہونیوں کی بربریت پر انصار اللہ کا شدید ردعمل
🗓️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے غزہ
اکتوبر