مائیکروسافٹ کا وائس، ویڈیو کالز میں انقلاب برپا کرنیوالی ’اسکائپ‘ سروس ختم کرنے کا اعلان

?️

سچ خبریں: مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آن لائن وائس اور ویڈیو کال کے بانی ’اسکائپ‘ کو ختم کر رہا ہے، جسے ٹیکنالوجی ٹائٹن نے 2011 میں حاصل کیا تھا۔

ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ’ایکس‘ پر اسکائپ سپورٹ کی ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ 5 مئی 2025 سے اسکائپ دستیاب نہیں ہوگا، صارفین کو اس کی خدمات کے مزید استعمال کے لیے مائیکروسافٹ کے ٹیمز پلیٹ فارم میں سائن اِن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسکائپ نے کہا ہے کہ اس کی بندش سے مائیکروسافٹ کو اپنی مواصلاتی پیشکشوں کو آسان بنا کر اپنی مقامی ٹیمز سروس پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملے گی۔

اسکائپ کی بنیاد 2003 میں ایسٹونیا میں اسکینڈی نیوین نکلس زینسٹروم اور جانس فریس نے رکھی تھی، اسکائپ نے کمپیوٹرز کے مابین مفت وائس کالز، لینڈ لائن اور موبائل فون پر کالز کے لیے سستی قیمتوں کی پیش کش کرکے انٹرنیٹ مواصلات میں انقلاب برپا کر دیا تھا۔

وقتاً فوقتاً جیسے جیسے انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری آئی، اسکائپ میں ویڈیو کالز، فوری پیغام رسانی، فائل شیئرنگ اور گروپ مواصلات کی خصوصیات شامل کی گئیں۔

2005 تک، اسکائپ پہلے ہی 5 کروڑ رجسٹرڈ صارفین تک پہنچ چکا تھا، جس سے اس کی تیزی سے عالمی قبولیت کا اندازہ ہوتا ہے۔

آن لائن نیلامی سائٹ ای بے نے 2005 میں اسکائپ کو تقریباً 2.6 ارب ڈالر میں خریدلیا تھا لیکن متوقع ہم آہنگی کبھی ختم نہیں ہوئی، اور 2009 میں ای بے نے سرمایہ کاروں کے ایک گروپ کو اکثریتی حصص فروخت کیے، جنہوں نے اسے مائیکروسافٹ کو فروخت کردیا۔

حالیہ برسوں میں، خاص طور پر اسمارٹ فون کے عروج کے بعد، اسکائپ میٹا ملکیت والے واٹس ایپ اور زوم جیسے نئے حریفوں کے ساتھ مائیکروسافٹ کی ملکیتی ٹیمز کے مقابلے میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں ناکام رہا۔

مائیکروسافٹ 365 مشترکہ ایپس اور پلیٹ فارمز کے صدر جیف ٹیپر نے سی این بی سی کو بتایا کہ ہم نے اسکائپ سے بہت کچھ سیکھا ہے، ہم نے گزشتہ 7 سے 8 سال میں ٹیمیں تیار کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیکن ہم نے محسوس کیا کہ اب وقت آگیا ہے، کیونکہ ہم مارکیٹ کے لیے، اپنے کسٹمر بیس کے لیے آسان ہو سکتے ہیں، اور ہم صرف ٹیموں پر توجہ مرکوز کرکے زیادہ تیزی سے جدت طرازی فراہم کرسکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

دورہ چین کے دوران اہم تعمیری، مفید بات چیت ہوئی، وزیر اعظم

?️ 23 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں)  نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ  نے کہا

پیپلز پارٹی کی بجٹ کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) پر شدید تنقید

?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی میں حکمران اتحاد میں دراڑیں اس وقت

کیا امریکی عوام ٹرمپ کی کارکردگی پر مطمئن ہیں؟

?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:فاکس نیوز سروے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی

ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے متنازع منصوبے کی تفصیلات؛ 5 اہم سوالات کے جوابات

?️ 8 فروری 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے نے عالمی سطح

سی پیک میں مزید 4 راہداریوں کو شامل کیا جا رہا ہے، چینی قونصل جنرل

?️ 14 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے کہا

شیاؤمی کا ریڈمی 14 ایس متعارف

?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنے برانڈ

لاہور میں بسنت کی تیاریاں، پتنگوں، گڈوں اور ڈور کی فروخت شروع

?️ 1 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) لاہور میں بسنت کی تیاریوں کا آغاز، پتنگوں، گڈوں

Bali’s newest boutique hotel is an art-inspired design hideaway in Ubud

?️ 12 اگست 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے