فلسطین سے متعلق مواد دکھانے پرامریکی سیاستدانوں کا ٹک ٹاک پر پابندی کا مطالبہ

🗓️

سچ خبریں: فلسطینیوں اور حماس سے متعلق مواد کی تشہیر پر متعدد امریکی سینیٹرز اور کانگریس ارکان نے شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر مکمل پابندی کا مطالبہ کردیا۔

امریکی حکومت اور سیاست دان کئی سال سے ٹک ٹاک کو اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے آ رہے ہیں اور وقتا بوقتا ایپلی کیشن پر امریکا میں جزوی اور مکمل پابندی بھی لگتی آ رہی ہے۔

تاہم حال ہی میں امریکی سیاستدانوں کی جانب سے ٹک ٹاک پر مکمل پابندی کا مطالبہ اس وقت سامنے آیا جب کہ ایپلی کیشن پر فلسطنیوں اور حماس کی حمایت میں مواد کو دکھایا جانے لگا۔

عرب نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق امریکا میں زیادہ تر نوجوان فلسطین اور حماس سے متعلق مواد کو نہ صرف دیکھ رہے ہیں بلکہ ٹرینڈنگ ویڈیوز بھی بنا رہے ہیں، جس پر امریکی سیاست دانوں نے برہمی کا اظہار کیا۔

امریکی سیاست دانوں نے محکمہ ٹریرزی کو خط لکھ کر ٹک ٹاک پر پابندی کا مطالبہ کیا اور خط میں الزام عائد کیا کہ ایپلی کیشن پر اسرائیل اور یہود مخالف مواد کی تشہیر کی جا رہی ہے۔

سینیٹرز اور سیاست دانوں نے اپنے خط میں امریکا میں ہونے والی تازہ تحقیقات کا حوالہ بھی دیا، جن کے مطابق امریکا کے 18 سے 24 سال کی عمر کے زیادہ تر نوجوان ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں اور وہ اسرائیل پر حماس کے 7 اکتوبر کو کیے جانے والے حملے کو فلسطینیوں کا حق سمجھتے ہیں۔ سینیٹرز اور سیاستدانوں سے ٹیزری حکام سے مطالبہ کیا کہ ٹک ٹاک پر امریکا میں پابندی عائد کردی جائے۔

دوسری جانب ٹک ٹاک نے مذکورہ معاملے پر وضاحت جاری نہیں کی، تاہم ایپلی کیشن انتظامیہ کے مطابق پلیٹ فارم پر کسی بھی نفرت انگیز، پرتشدد اور انتہاپسندی کو فروغ دینے والے مواد کی تشہیر نہیں کی جاتی۔

ٹک ٹاک کے مطابق حماس اور اسرائیل جنگ کے بعد اب تک خطے کی 10 لاکھ کے قریب ویڈیوز کو ڈیلیٹ کیا جا چکا ہے جو کہ تشدد اور منفی پروپیگنڈا پر مبنی تھیں۔

دوسری جانب دیکھا گیا ہے کہ امریکا میں ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فلسطینیوں کی حمایت میں اپ لوڈ ہونے والا مواد دیکھا جا رہا ہے اور پلیٹ فارم پر ’اسٹینڈ ود اسرائیل‘ سمیت ’اسٹینڈ ود فلسطین‘ کے ہیش ٹیگز پر یومیہ درجنوں ویڈیوز اپ لوڈ کی جا رہی ہیں۔

اگرچہ اسٹینڈ ود فلسطین کے مقابلے اسٹینڈ ود اسرائیل کے ہیش ٹیگ پر اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیوز زیادہ دیکھی جا چکی ہیں، تاہم مجموعی طور پر پلیٹ فارم پر فلسطینیوں کی حمایت میں مواد کو زیادہ دیکھا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب میں ایک بار پھر نوجوانوں کو سزا دینے کا عمل شروع

🗓️ 23 اگست 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کے مبصرین نے اعلان کیا کہ سزائے موت میں

 گھریلو سطح پر گیس کی مانگ بڑھ رہی ہے:حماد اظہر

🗓️ 21 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نےگیس بحران سے

جنگ یوکرین جیتے گا:زیلنسکی

🗓️ 6 جون 2022سچ خبریں:روسی فوجی آپریشن کے 100ویں دن یوکرین کے صدر نے وعدہ

پاکستان کے ساتھ تعلقات پر غور کریں گے:امریکہ

🗓️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم افغانستان کے سلسلہ میں

جنسی تعلق بنانے سے انکار پر کیا ہوا؟ بھارتی اداکارہ کا انکشاف

🗓️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: بالی وڈ اداکارہ ایشا گپتا نے انکشاف کیا ہے کہ

افغان شہریوں کو ’جعلی پاسپورٹ‘ جاری کرنے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل

🗓️ 17 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزارت داخلہ نے افغان شہریوں کو مبینہ طور پر

امریکی صدارتی امیدواروں کو کیا خطرہ ہے؟

🗓️ 6 فروری 2024سچ خبریں: حالیہ سکیورٹی واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے، 2024 کے امریکی

کاسا بلانکا اسٹیڈیم میں فلسطین کے لیے مغربی حمایت

🗓️ 25 اپریل 2022سچ خبریں:  مراکش کے الوداد کلب کے شائقین نے کاسا بلانکا میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے