?️
پیونگ یانگ(سچ خبریں) اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کی کم جون اُنگ قیادت پر سائبر حملوں اور 5 کروڑ ڈالر کی کرپٹو کرنسی چوری کرکے اسے جوہری پروگرام کی فنڈنگ کیلئے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ شمالی کوریاکی حکومت نے گزشتہ ماہ جوہری میزائلوں کے کم و بیش 7 تجربات کیے۔
تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کو دنیا کے دیگر ممالک سے الگ تھلگ ایک منفرد دنیا سمجھا جاتا ہے جہاں لوگ صدر کم جون اُنگ کے سخت قوانین کی پاسداری میں عمریں گزار دیتے ہیں۔ کورین قیادت پر کرپٹو کرنسی چرانے کا الزام اقوامِ متحدہ نے لگایا۔
واضح رہے کہ شمالی کوریاکی حکومت نے گزشتہ ماہ جوہری میزائلوں کے کم و بیش 7 تجربات کیے جن پر اقوامِ متحدہ سمیت عالمی برادری نے تشویش کا اظہار کیا، تاہم کم جون اُنگ قیادت عالمی برادری کے مطالبات اور امریکا کی دھمکیوں کو سنجیدہ نہیں لیتی۔
عالمی برادری کے اقدامات پر نظر رکھنے والے ادارے اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا سائبر حملوں سے چوری کی گئی کرپٹو کرنسی استعمال کرکے جوہری پروگرام کو فنڈز مہیا کرتا ہے۔ ملک نے سائبر حملے کرکے اب تک کروڑوں ڈالرز کی کرنسی چرائی۔
اقوامِ متحدہ نے رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق صرف 2020 سے لے کر 2021 تک سائبر کرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے شمالی کوریا نے 5 کروڑ ڈالرز کی کرپٹو کرنسی چرائی اور اپنے جوہری و میزائل پروگرام کو تقویت دی۔ حملے کرپٹو ایکسچینجز پر کیے گئے۔


مشہور خبریں۔
انسٹاگرام پر دلچسپ ریل فیچر کی آزمائش
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ’ریلز‘ کو ایک کلک
فروری
ترکی میں 12 ہزار 873 اور شام میں 3 ہزار 162 ہلاک
?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:ترکی کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک
فروری
کیمیائی ہتھیاروں کے بارے میں امریکی دعویٰ بے بنیاد ؛واشنگٹن میں روسی سفیر
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:واشنگٹن میں روس کے سفیر نے امریکہ کے اس بے بنیاد
مارچ
غزہ کے بچوں کی عالمی براداری کو جگانے کی کوشش
?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں ایک تقریب میں فلسطینی بچوں نے عالمی
نومبر
چین کا تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت کے خلاف احتجاج
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: اسی وقت جب تائیوان کے صدر لائی چنگ ڈی کا
دسمبر
خاشقجی کے قتل کو دبانے کے لیے بھاری رشوت
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد نے نگراں ادارے کی مخالفت کے
اپریل
بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی کا قہر؛متعدد افراد جاں بحق
?️ 19 مئی 2021سچ خبریں:بنگلہ دیشی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک میں
مئی
ہواوے نے دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون متعارف کرادیا
?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہواوے نے باقی کمپنیوں
ستمبر