🗓️
سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی جنوبی کورین ملٹی نیشنل کمپنی سام سنگ نے سافٹ ویئر اپڈیٹ کے ذریعے گلیکسی سام سنگ ایس 24 سمیت دیگر گلیکسی فونز میں کال ریکارڈنگ کا فیچر پیش کردیا۔
کال ریکارڈنگ کا فیچر پہلے بھی مختلف کمپنیوں نے پیش کر رکھا ہے، جس پر ایسی کمپنیز کو تنقید کا بھی سامنا ہے۔
تاہم اب سام سنگ نے بھی سافٹ ویئر اپڈیٹس کے ذریعے مذکورہ فیچر کو پیش کردیا گیا۔
سام سنگ نے اپنے اپڈیٹ سافٹ ویئر OneUI 6.1 میں وائس اوور وائی فائی کال ریکارڈنگ کا فیچر پیش کیا ہے اور اس فیچر کے تحت صارف اس وقت ہی کال ریکارڈنگ کر سکے گا جب کہ اس کا موبائل تیز ترین وائی فائی سے منسلک ہوگا۔
مذکورہ فیچر کے تحت گلیکسی ایس 24 سمیت دیگر نئے گلیکسی فونز کے صارفین اپنی وائس اور ویڈیو کالز ریکارڈ کر سکیں گے، تاہم انہیں کالز ریکارڈ کرنے کے لیے فون کے سیٹنگ میں جاکر تبدیلیاں کرنی پڑیں گی۔
سام سنگ کو بھی کال ریکارڈنگ کا فیچر پیش کیے جانے پر تنقید کا سامنا ہے، کیوں کہ زیادہ تر افراد کے مطابق کسی کی رضامندی کے بغیر کسی کی ویڈیو یا آڈیو کال ریکارڈ کرنا غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے۔
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سام سنگ کو مذکورہ فیچر پیش کیے جانے پر متعدد ممالک میں قانونی کارروائیوں کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
یوم قدس، صہیونی ریاست کی دہشت گردی اور مسلم امہ کی صفوں میں اتحاد کی ضرورت
🗓️ 7 مئی 2021(سچ خبریں) گزشتہ نصف صدی سے اسرائیل مسلسل فلسطین میں ظلم و
مئی
اسرائیل کے سابق ریٹائرڈ جنرل نے غزہ میں اسرائیلی ناکامی کے بارے میں اہم اعتراف کرلیا
🗓️ 25 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل کے ایک سابق ریٹائرڈ جنرل نے غزہ
مئی
واٹس ایپ میں ’چیٹ لاکس‘ کو بہتر بنانے کا فیچر پیش کرنے کا امکان
🗓️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
اکتوبر
تائیوان کے تحفظ کے بارے میں چین کا امریکہ کو انتباہ
🗓️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: جزیرے کے معاملات میں مداخلت کے بارے میں چین
ستمبر
یوکرین کی حالت زار؛پورپ نے بھی آدھے راستے میں چھوڑ دیا
🗓️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: فنانشل ٹائمز اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے یورپی
دسمبر
شہید سلیمانی نے مزاحمت کی نئی نسل کو کیسے پروان چڑھایا ؟
🗓️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: مزاحمت کے مرکزی کردار کی حیثیت سے شہید سلیمانی کا
دسمبر
آڈیو لیکس معاملہ: ایف آئی اے نے شوکت ترین کےخلاف مقدمہ درج کرلیا
🗓️ 13 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے
فروری
شام پر حملہ کرنے کی صہیونی ہالی ووڈ کی داستان
🗓️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے شام کے تنازعات کی افواج کے حوالے
ستمبر