?️
ماسکو(سچ خبریں) روس نے ایک منفرد جنگی طیارہ تیار کر لیا ہے ، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک ایسا جنگی طیارہ تیار کیا گیا ہے جو آگے بڑھتے ہوئے پیچھے سے فائر کھول کر اپنے دشمن کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس طیارے نے دیگر ممالک منجملہ امریکا کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ جنگی طیارہ روس کی جانب سے بنایا گیا ہے۔ جدید ترین جنگی طیارے کا نام Tupolev Tu-160M رکھا گیا ہے جو اپنے پچھلے حصے میں لگے میزائل سے دشمنوں کے طیاروں کو باآسانی تباہ کر سکتا ہے۔اس سپر سونک بمبار طیارے میں پیچھے سے آنے والے دشمن طیارے کا پتا لگانے کی صلاحیت موجود ہے۔
نیا روسی ساختہ وائٹ سوان دنیا کی تاریخ کا پہلا طیارہ ہے جو اس صلاحیت سے لیس ہے۔ Tu-160M ریورس لانچ میزائل کے استعمال کے ذریعے دشمن کے طیاروں کا پتا لگانے اور اسے روکنے کے قابل ہے۔روس کی جانب سے تیار کردہ نئے Tu-160M طیارے پر ایک ریئر ویو ریڈار اسٹیشن نصب کیا گیا ہے جو اس بمبار طیارے کو فضا سے اپنے دفاع کے لیے ریورس لانچ میزائل استعمال کرنے کے قبل بناتا ہے۔
گزشتہ سال روس کے نئے دفاعی نظام نے امریکا کو حیران کر دیا تھا۔ روسی صدر نے مسلح افواج کو جدید ترین فضائی دفاعی نظام ”ایس 500“ میزائل سسٹم سے آراستہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہتھیار تیار کیے ہیں جو دفاع کو مزید مستحکم کریں گے، بہت جلد فوج کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ایس 500 اور سرمت سپرسونک میزائل دے گا۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ روسی صدر کے حالیہ بیان نے امریکا سمیت تمام مغربی ممالک کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔


مشہور خبریں۔
اعظم سواتی نے ٹرین حادثے کی ذمہ داری قبول کرلی
?️ 8 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے گھوٹکی میں ہونے والے
جون
عراق جنگ سے نئی دستاویزات: "صدام کی حکومت کی تبدیلی لندن میں حکومت کی تبدیلی کا باعث بن سکتی تھی”
?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: عراق پر امریکہ اور برطانیہ کے حملے سے پہلے کی
جولائی
اسرائیل میں مکڑی گھر کے نظریے کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے
?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان
مارچ
سعودی عرب یمن سے نکلنے کی تلاش میں
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں: ایک انگریزی اخبار نے یمن کی جنگ کا تجزیہ کرتے
دسمبر
خلیج فارس تعاون کونسل کی بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کو سخت وارننگ
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:خلیج فارس تعاون کونسل نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی
جون
یمن جنگ امریکہ کے لیے اربوں ڈالر کے اخراجات کا باعث بنی
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: این بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق، یمن میں
مئی
عالمی امن کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ انتونیو گوتریس
?️ 22 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا
جولائی
ہم روس کے خلاف معاشی جنگ کے لیے تیار ہیں: ٹرمپ
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین
اگست