🗓️
نیویارک( سچ خبریں) جدید خصوصیات کا حامل اسمارٹ فون مارکیٹ میں آنے کو تیار ہے، عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو نے دنیا کا پہلا 6 بیک کیمروں والا منفرد کانسیپٹ فون جلد مارکیٹ میں لانے کا اعلان کیا ہے یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہوگا جس میں بیک پر 6 کیمرے دیئے جاسکتے ہیں۔
ویوو کمپنی کو یہ اعزاز حاصل ہے جس نے سب سے پہلے اپنے کانسیپٹ فون نیکس میں متاثر کن 91.24 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو کو متعارف کرایا تھا، اب اس سیریز کا 5 واں فون جلد مارکیٹ میں آنے والا ہے۔نئے موبائل کو ویوو نیکس 5 کا نام دیا گیا ہے، ویوو نیکس 5 کو حقیقی معنوں میں آل اسکرین فون قرار دیا جارہا ہے کیونکہ اس میں سیلفی کیمرا ڈیوائس کے اندر چھپا ہوا ہوگا۔
ایک رپورٹ کے مطابق درحقیقت یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہوگا جس میں بیک پر 6 کیمرے دیئے جاسکتے ہیں، فون کے فرنٹ پر کیمرا اسکرین کے اندر چھپا ہو ہوسکتا ہے جبکہ بیک پر 6 کیمرا سنسر ہوں گے، اسکرین میں چھپا ہوا سیلفی کیمرا 32 میگا پکسل کا ہوسکتا ہے۔
غیر مصدقہ فیچرز کے مطابق ویوو نیکس 5 کو 6.78 انچ امولیڈ ڈسپلے 2K ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا جائے گا، اسی طرح فون کے اندر 4500 ایم اے ایچ بیٹری 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ ہوگی۔کچھ عرصے پہلے کی لیکس میں بتایا گیا تھا کہ یہ فون ممکنہ طور پر 2022 کی پہلی ششماہی کے دوران کسی وقت متعارف کرایا جائے گا۔
ویوو نیکس 5 میں کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون 898 پراسیسر ہوگا جبکہ واٹر اینڈ ڈسٹ ریزیزٹنس خصوصیات بھی ڈیوائس کا حصہ ہوں گی، لیکس کے مطابق 40 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ اور اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا جبکہ بیک پر کیمرے کم از کم 50 میگا پکسل سنسرز سے لیس ہوسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ ویوو کا پہلا نیکس فون دنیا کا پہلا فون تھا جس میں سلائیڈ آﺅٹ کیمرا دیا گیا تھا جبکہ نیکس 2 میں آگے کے ساتھ پیچھے بھی ڈسپلے دیا گیا تھا، جس میں پرائمری کیمرے کو سیلفی کے بھی استعمال کیا جاسکتا تھا۔
مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ اسرائیل کو روکے: لبنان
🗓️ 25 فروری 2022سچ خبریں:لبنانی صدر نے UNFIL کے کمانڈر کے ساتھ ملاقات میں کہا
فروری
ایرانی اور پاکستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات،افغانستان کےمسئلہ پر تبادلۂ خیال
🗓️ 27 اگست 2021سچ خبریں:پاکستانی وزیر خارجہ نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب سے
اگست
پاپ فرانسیس کی آخری وصیت
🗓️ 5 مئی 2025 سچ خبریں:پاپ فرانسیس کی آخری وصیت کے مطابق، ان کی مخصوص
مئی
ممنوعہ فنڈنگ کیس: بینکنگ کورٹ کا عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم
🗓️ 25 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے
فروری
نیتن یاہو اسرائیل کی سلامتی کے لیے حقیقی خطرہ بن چکے ہیں: صیہونی میڈیا
🗓️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:اس کارروائی سے نیتن یاہو نے ظاہر کیا کہ وہ ہمارے
مارچ
پنجاب اسمبلی میں بھارتی آبی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد جمع
🗓️ 5 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں بھارتی آبی جارحیت کے خلاف حکومتی
مئی
نابلس میں فائرنگ سے سینئر صہیونی کمانڈر زخمی
🗓️ 30 جون 2022سچ خبریں: گزشتہ شب بدھ کی رات سینکڑوں صیہونیوں نے مغربی کنارے
جون
کوئٹہ: اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات منسوخ کر دی گئیں
🗓️ 27 مئی 2021کوئٹہ(سچ خبریں) محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے کے سرد علاقوں میں گرمیوں
مئی