🗓️
سچ خبریں: سیٹلائٹ کو مدار میں بھیجے جانے کے مقصد کے لیے جاپانی کمپنی کا تیار کردہ راکٹ لانچ ہونے کے چند سیکنڈ بعد ہی تباہ ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے اسپیس ون کمپنی مدار میں سیٹلائٹ رکھنے والی پہلی جاپانی کمپنی بننے کی کوشش کررہی تھی، لیکن بدقسمتی سے راکٹ لانچ ہونے کے چند سیکنڈ بعد ہی تباہ ہو گیا۔
اسپیس ون نے 18 میٹر، 23 ٹن کا کیروس راکٹ، جس میں سرکاری انٹیلی جنس سیٹلائٹ کا ماڈل تھا، آج صبح 11 بجے جاپان کے واکایاما علاقے راکٹ لانچ کیا تھا۔
لانچ ہونے کے بعد 5 سیکنڈ بعد ہی راکٹ اچانک تباہ ہوگیا، جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکٹ تباہ ہونے کے بعد پہاڑی علاقے میں ہر طرف دھویں کے بادل پھیل گئے اور راکٹ کے ٹکڑوں میں آگ بھڑک اٹھی، شعلوں کو ہوا میں اڑتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
اسپیس ون نے ایک بیان میں کہا کہ ’کیروس راکٹ کی لانچنگ کا یہ پہلا تجربہ تھا، راکٹ تباہ ہونے کی وجوہات جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔‘
اسپیس ون نے یہ نہیں بتایا کہ پہلے مرحلے کے انجن کے جلنے کے بعد تباہ کرنے کی وجہ تھی اور نہ ہی انہوں نے یہ بتایا کہ اگلا کیروس لانچ کب ہوگا۔
بیان میں کہا کہ ’ہم ’ناکامی‘ کا لفظ استعمال نہیں کریں گے کیونکہ ہر آزمائش ہمارے لیے ایک اور چیلنج ہے جس ہم نیا ڈیٹا اور تجربہ حاصل ہوتا ہے۔
مشہور خبریں۔
بینیٹ کی کابینہ ایرانیوں کے خلاف بزدل ہے: نیتن یاہو
🗓️ 8 مارچ 2022سچ خبریں: نیتن یاہو نے Knesset میں Likud پارٹی کے اجلاس
مارچ
حج آپریشن کا آغاز، کراچی سے روانہ ہونے والی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی
🗓️ 9 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان سے حج 2024 آپریشن کا آغاز ہوگیا، کراچی
مئی
اگلے مہینےسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاامکان
🗓️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے
اکتوبر
عالمی کپ میں فلسطین کا پرچم صہیونیوں کے لیے وبال جان
🗓️ 12 دسمبر 2022سچ خبریں:عالمی کپ میں خاص طور پر مراکش کی قومی ٹیم کی
دسمبر
پاکستان نے نیلم ۔ جہلم پروجیکٹ سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا
🗓️ 16 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان نے اس بھارتی پروپیگنڈے کو بے بنیاد قرار
ستمبر
’امید ہے نئی عسکری قیادت ملت و ریاست کے درمیان اعتمادکے فقدان کو ختم کرےگی‘
🗓️ 30 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران
نومبر
فلسطینی قیدیوں کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ جرائم پر حماس کا ردعمل
🗓️ 8 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس نے حال ہی میں عبرانی اخبار ہارٹز نے
اپریل
لبنانی صدر کے الحشد الشعبی مخالف بیان پر عراق کا شدید ردعمل
🗓️ 17 اپریل 2025 سچ خبریں:عراقی وزارت خارجہ نے لبنانی صدر کے الحشد الشعبی مخالف
اپریل