?️
سچ خبریں: بٹ کوائن اتوار کو تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا، کیونکہ تاجروں کا ماننا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی کرپٹوکرنسی کے لیے مثبت ثابت ہوگی۔
ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی اپنی تاریخ میں پہلی بار رات 12 بجے کے فوراً بعد 80 ہزار ڈالر کی سطح عبور کر گئی۔
5 نومبر کے صدارتی انتخاب میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کے بعد سے اس خیال پر اس کی بڑھ رہی ہے کہ وہ ڈیجیٹل کرنسیوں پر ضوابط کو آسان کر دیں گے۔ بٹ کوائن مارچ میں 73 ہزار 798 ڈالر کے تاریخی ریکارڈ سے مزید آگے بڑھ کر بدھ کو 75 ہزار ڈالر کا ہوگیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کاملا ہیرس کے ساتھ مقابلے میں کرپٹو کے حامی امیدوار کے طور پر دیکھا گیا۔
اپنی صدارت کے پہلے دور میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کرپٹو کرنسیوں کو گھوٹالا قرار دیا تھا، لیکن اس کے بعد سے انہوں نے اپنی پوزیشن کو یکسر تبدیل کر دیا، یہاں تک کہ اس کی حمایت میں اپنا پلیٹ فارم بھی شروع کیا۔
انہوں نے امریکا کو ’دنیا کا بٹ کوائن اور کرپٹو کرنسی کیپٹل‘ بنانے کا وعدہ کیا ہے اور ٹیکنالوجی کی دنیا سے تعلق رکھنے والے معروف ارب پتی ایلون مسک کو سرکاری فضلے کے وسیع پیمانے پر آڈٹ کا انچارج بنایا ہے۔
ستمبر میں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ’ورلڈ لبرٹی فنانشل‘ کے نام سے ایک ڈیجیٹل کرنسی پلیٹ فارم شروع کریں گے، لیکن رواں ماہ کے آغاز میں اس کی فروخت شروع ہونے کے بعد اسے کوئی خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی اور اس کے صرف چند ٹوکن ہی فروخت ہوسکے۔
واضح رہے کہ کرپٹو کرنسیاں اپنی تخلیق کے بعد سے ہی اپنی انتہائی اتار چڑھاؤ والی نوعیت سے لے کر کئی صنعتی افراد کی تباہی کے باعث خبروں میں رہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں صدی کے جرائم کی ذمہ داری عرب ممالک پر: انصار اللہ
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: یمن کے انصار اللہ تحریک کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین
مئی
1200 فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال
?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے نگراں ادارے کے میڈیا آفس نے بدھ کی
ستمبر
جدہ موسم جشن سعودی حکام کی اپنے غیر انسانی چہرے کو بہتر بنانے کی کوشش
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں جدہ موسم کی تقریبات جو کہ سعودی حکومت
اپریل
پاکستان کا کورونا کی نئی قسم کی منتقلی روکنے کیلئے اہم فیصلہ
?️ 3 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے اپنے پڑوسی ممالک سے کورونا کی
مئی
اسرائیلی فوج حقیقت کا تجزیہ کرنے سے قاصر ہے:صیہونی اخبار
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:اسرائیلی اخبار Haaretz نے گزشتہ سال ہونے والی "سیف القدس” کی
مئی
الیکشن کمیشن حملہ کیس: اسدعمر کی بریت کی درخواست انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر
?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسدعمر
اکتوبر
پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے مسلم لیگ (ن) سرگرم
?️ 20 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی بجٹ پر حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور
جون
توشہ خانہ ٹو: عمران خان کی درخواست ضمانت پر اعتراض دور، پیر کو سماعت کیلئے مقرر
?️ 1 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس
نومبر