?️
نیویارک ( سچ خبریں) امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون آپریٹنگ سسٹم (آئی او ایس) کی نئی اپ ڈیٹ پیش کردی جو ماضی کے مقابلے میں زیادہ بہتر ثابت ہوگی، کمپنی کے مطابق نئی اپ ڈیٹ میں پرانے ورژن کی طرح خرابیاں نہیں ہوں گی اور اس حوالے سے صارفین کو بھی ہدایت کر دی ہے۔
آئی فون نے دنیا بھر میں موجود صارفین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ نئی اپ ڈیٹ میں پرانے ورژن کی طرح خرابیاں نہیں ہوں گی اور یہ ماضی کے مقابلے میں زیادہ بہتر ثابت ہوگا۔کمپنی نے صارفین کو ہدایت کی کہ وہ اسٹور سے آئی او ایس 15.2.1 آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرلیں، جس کا سائز ایک جی بی ہے۔ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق آئی او ایس کے نئے ورژن میں میسج، فوٹوز اپ لوڈ اور کلاؤڈ کے مسائل کو دور کیا گیا ہے، البتہ ایک تھرڈ پارٹی ایپ کار پلے کا مسئلہ جوں کا توں ہے۔
اسے حاصل کرنے کے لیے سب سے پہلے آئی فون کو ان لاک کریں پھر سیٹنگ کے آپشن میں جا کر جنرل سیکشن پر جائیں اور سافٹ ویئر اپ ڈیٹ سب سیکشن پر کلک کریں۔یہاں پر صارف کو نئی اپ ڈیٹ نظر آئے گی جس پر کلک کر کے آپریٹنگ سسٹم کو اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے، اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ انسٹالیشن کے دوران فون کسی بھی وجہ سے بند نہ ہو لہٰذا چارجنگ فل کر کے ہی انسٹالیشن کریں۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے قتل عام میں مغربی اور امریکی ٹیکنالوجی شامل
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: اگست 2024 اور جنوری 2025 کے درمیان، غزہ کے خلاف
جنوری
شعیب شاہین کو حبس بے جا میں رکھنے کی سماعت کل تک ملتوی
?️ 11 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی
ستمبر
حسین بدرالدین الحوثی کی شہادت میں امریکہ سے متعلق خفیہ دستاویزات کا انکشاف
?️ 26 فروری 2022سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے اطلاعاتی مرکز نے تحریک
فروری
مسئلہ فلسطین ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل
?️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:فلسطین میں سعودی عرب کے غیرمقامی سفیر نائف السدیری نے اعلان
ستمبر
صومالیہ کو 30 سال بعد سلامتی کونسل کا تحفہ
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 30 سال سے زائد
دسمبر
پاکستان کی افغان طالبان کو دہشت گردوں کو پناہ دینے کی وارننگ
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کو
جنوری
فلسطینی قیدیوں کی آزادی؛ حتمی فتح کا پیش خیمہ
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کی آزادی وہ مسئلہ ہے جس پر تمام فلسطینی
فروری
ترک پریس: یہ غزہ نہیں، یہ تل ابیب ہے!
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت پر ایران کے طاقتور حملوں نے ترکی کے
جون