اینڈرائیڈ کا پرانا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو پریشانی ہو سکتی ہے

اینڈرائیڈ کا پرانا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو پریشانی ہو سکتی ہے

?️

نیویارک( سچ خبریں) اینڈرائیڈ اسمارٹ فون کا پرانا ورژن استعمال کرنے والے صارفین ہوشیا ر رہیں کہ  اگر 27 ستمبر سے پہلے اینڈرائیڈ کا ورژن اپ ڈیٹ نہیں کریں گے تو انہیں پریشانی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ امریکی کمپنی گوگل نے سیکیورٹی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے پرانے ورژن پر سائن اپ ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اینڈرائیڈ سافٹ ویئر تیار کرنے والی امریکی کمپنی گوگل نے سیکیورٹی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے 27 ستمبر 2021 سے اینڈرائیڈ 2.3.7 (جنجر بریڈ) یا اس سے پرانے ورژن پر گوگل سائن اپ ڈراپ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے یعنی آپ اپنے فون کے ذریعے جی میل، گوگل میپس، یو ٹیوب اور دیگر گوگل ایپلی کیشن سے لطف اٹھانے سے محروم رہیں گے البتہ میسج اور کال کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اینڈرائیڈ سافٹ ویئر ورژن 3 (ہنی کامب) اور 4 (آئس کریم سینڈوچ) کو 10 سال قبل لانچ کیا گیا تھا البتہ یہ سافٹ ویئر اب بھی استعمال کے لائق ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ اینڈرائیڈ کے نصف سے زیادہ صارفین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ بیشتر افراد نئے ورژن پر مبنی اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز استعمال کرتے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گوگل کی جانب سے یہ فیصلہ سیکیورٹی صورتحال کو بہتر کرنے کی وجہ سے کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی صارف کو پرانے سافٹ ویئر استعمال کرتے ہوئے اپنے گوگل اکاؤنٹ سے ہاتھ نہ دھونا پڑجائے کیونکہ 10 سال پرانے ورژن سے کئی گنا محفوظ نئے سافٹ ویئر ورژن موجود ہیں۔

گوگل نے صارفین پر زور دیا ہے کہ اگر ان کے پاس سہولت موجود ہے تو وہ اینڈرائیڈ کے تازہ ترین ورژن کو اپنے فون پر ڈاؤن لوڈ کرلیں تاکہ گوگل کی سروسز سے لطف اندوز ہوتے رہیں بصورت دیگر 27 ستمبر کے بعد انہیں جی میل اور یوٹیوب جیسی ایپس پر پاس ورڈ اور لاگ ان کے ایررز نظر آئیں گے۔

مشہور خبریں۔

ٹویٹر میں سعودی سرمایہ کاری کے بارے میں امریکی کانگریس میں وارننگ

?️ 5 نومبر 2022سچ خبریں:امریکی کانگریس کے بعض نمائندوں نے ایلون مسک کے ٹویٹر کے

دمشق کے مضافات میں اسرائیلی حملہ

?️ 30 اکتوبر 2021  سچ خبریں:  شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے

انگلینڈ میں مسلمانوں کی  توہین کا سلسلہ جاری

?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطین کے حامیوں کو انگلینڈ کی سڑکوں پر ہراساں کیا جاتا

نیتن یاہو اپنے خلاف گواہوں کو راستے سے ہٹانے کے درپے

?️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:نیتن یاہو کے مقدمے کی سماعت کے پہلے گواہ واللا نیوز

پوپ لیو: "مطلق طاقت” کا وہم ایران کے خلاف جنگ بھڑکانے کا سبب بنا

?️ 12 اپریل 2026سچ خبریں: کیتھولک دنیا کے رہنما پوپ لیو چہاردہم نے ایران کے

غزہ مکمل طور پر قحطی کا شکار

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: ڈاکٹر عبدالرحمٰن، فلسطینی تحریک حماس کے ایک اعلیٰ رہنما، نے

عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملے کی تیاری ہو رہی ہے، بابر اعوان کا دعویٰ

?️ 3 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان

پرویز رشید کی اپیل مسترد، سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا دروازہ بند

?️ 23 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں نے کاغذات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے