?️
سچ خبریں: چینی کمپنی ون پلس نے آئی فون، سام سنگ اور گوگل پکسل جیسی مشترکہ خصوصیات کا حامل اپنا ’ون پلس: 13 ایس‘ متعارف کرادیا۔
کمپنی کی جانب سے پیش کردہ مذکورہ فون میں گوگل پکسل، آئی فون اور سام سنگ گلیکسی کے متعدد فونز سے بھی زیادہ طاقتور بیٹری شامل ہے جب کہ اس کا فاسٹ چارجنگ سام سنگ کے تمام فونز سے زیادہ فاسٹ ہے۔
اسی طرح کمپنی نے ون پلس: 13 ایس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی ایسی خصوصیات اور فیچرز شامل کیے ہیں جو اب تک گوگل، سام سنگ اور آئی فون کے فونز میں بھی شامل نہیں۔
کمپنی نے ون پلس 13 ایس میں اے آئی ٹرانسلیشن اور ٹرانسکرپ کا فیچر بھی شامل کیا ہے جو طویل ویڈیوز کو سن کر اس کا تحریری مواد دے سکتا ہے جب کہ اے آئی نظام ترجمہ بھی کر سکتا ہے۔
فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی پیش کیے گئے ہیں جب کہ اس کے ڈیزائن، اسکرین اور کلرز کو بھی جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے۔
فون کو قدرے چھوٹے اسکرین 32-6 انچ میں پیش کیا گیا ہے جب کہ اسے اینڈرائیڈ 15 کے حامل آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرایا گیا ہے۔
فون کو 12 اور 16 جی بی ریم ماڈیول جب کہ 256 اور 512 جی بی ریم ماڈیولز میں پیش کیا گیاہے۔
’ون پلس: 13 ایس‘ کے بیک پر دو کیمرا دیے گئے ہیں جو ترتیب وار 50 میگا پکسل کے ہیں، جب ان میں سام سنگ کیمرا کی جدید ٹیکنالوجی بھی استعمال کی گئی ہے۔
فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے، اسے 5 ہزار 850 ایم اے ایچ کی بیٹری اور 80 واٹ فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کو ایک بار چارج کرنے کے بعد اسے 7 گھنٹے تک ویڈیوز اور آڈیوز کے ساتھ چلایا جا سکتا ہے۔
کمپنی نے فون کو متعدد ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیا اور ہر ملک میں اس کی قیمت مختلف رکھی گئی ہے۔
پاکستان میں 16 جی بی ریم اور 512 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت ایک لاکھ 90 ہزار تک رکھے جانے کا امکان ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان چین اور بنگلہ دیش کا تعلقات کے فروغ کا عہد
?️ 21 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان، چین اور بنگلہ دیش نے ’سہ فریقی
جون
امریکہ میں ایک خطرناک شخص کو متعدد ہتھیاروں سمیت گرفتار کرلیا گیا
?️ 25 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی شہر کولوراڈو میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا
مارچ
سازشوں کا مقابلہ کرنے سے دریغ نہیں کریں گے:یمن
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے یمنی عوام کے
مارچ
آرمی چیف ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے
?️ 10 مئی 2021کابل(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے ایک
مئی
امریکہ میں گن کلچر کے اثرات
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں: امریکی ریاست الاسکا کے ایک دور افتادہ گاؤں میں ایک
فروری
امریکہ پاکستان میں خطرناک کھیل کھیلنے لگاہے،حافظ حسین احمد
?️ 27 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین
اپریل
حکومت اور جہانگیر ترین کے درمیان ایک اور محاذ کھل گیا
?️ 13 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں دائر کردہ
اگست
ملک میں کورونا کا قہر جاری 113 نئے کیسز سامنے آگئے
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس
مئی