?️
سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر عریاں ویڈیوز اور تصاویر کو چھپانے یا انہیں بلر کرنے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔
انسٹاگرام نے بلاگ پوسٹ میں تصدیق کی کہ پلیٹ فارم پر نیوڈٹی پروٹیکشن فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی، جس کے تحت نامناسب مواد کو چھپایا جائے گا۔
مذکورہ فیچر کے تحت انسٹاگرام کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سسٹم از خود عریاں ویڈیوز اور تصاویر کو براہ راست انباکس میں بھیجے جانے کے بعد چھپا دے گا یا انہیں بلر کردے گا۔
یعنی جیسے ہی کوئی صارف دوسرے صارف کو فحش ویڈیوز یا تصاویر بھیجے گا تو انسٹاگرام کا اے آئی سسٹم مرد و خواتین کے جنسی اعضا کی شناخت کے بعد ایسی ویڈیوز اور تصاویر کو بلر کردے گا۔
فیچر کے تحت ویڈیوز اور تصاویر کو ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا بلکہ انہیں انتباہ کے طور پر چھپا دیا جائے گا یا انہیں بلر کردیا جائے گا، جس کے بعد صارف مذکورہ ویڈیو یا تصویر پر کلک کرکے اسے درست طریقے سے دیکھنے کے اہل ہوجائے گا۔
مذکورہ فیچر کی آزمائش خصوصی طور پر نوعمر صارفین کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے کیوں کہ انسٹاگرام 18 سال سے کم عمر صارفین میں بھی مقبول ہے اور دیکھا گیا ہے کہ ایسے کم عمر صارفین کو فحش مواد انباکس میں زیادہ بھیجا جاتا ہے۔
انسٹاگرام سمیت دیگر ایپلی کیشنز اور ویب سائٹس کو بھی کم عمر افراد کو جنسی مواد سے محفوظ رکھنے کے اقدامات کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے اور مختلف پلیٹ فارمز مختلف اوقات میں نوعمر صارفین کے تحفظ کے لیے فیچرز پیش کرتے رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
روس کے خلاف عرب ممالک پر مغربی دباؤ
?️ 13 جون 2022سچ خبریں: عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا
جون
شام میں امریکہ کو اپنی موجودگی کافی مہنگی پڑی
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی وزارت دفاع کے رکن جیف لامیر نے اپنی ایک رپورٹ
جنوری
شہید راشد منہاس نے نے عزم و ہمت کی مثال قائم کی: فواد چوہدری
?️ 20 اگست 2021اسلام آباد( سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے راشد منہاس شہید
اگست
خلیل الحیا: جارحیت کے خاتمے کے لیے حقیقی ضمانتیں ہونی چاہئیں
?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: حماس کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے کہا کہ صیہونی
اکتوبر
یو اے ای کے سربراہ کے ساتھ روسی صدر کا سلوک
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:روسی صدر نے روس اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑھتے
جون
این اے 75 ضمنی انتخابات پر الیکشن کمیشن نے لگائی روک
?️ 20 فروری 2021سیالکوٹ(سچ خبریں) گزشتہ روز ملک کے 4 حلقوں 2 قومی اور دو
فروری
عید سے قبل ہفتہ وار مہنگائی بڑھ گئی
?️ 5 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عید سے قبل قلیل مدتی مہنگائی 4 اپریل
اپریل
جماعت اسلامی کا 21 دسمبر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
?️ 18 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے
دسمبر