انسٹاگرام نے بچوں کو خوشخبری سنا دی، نئے ورژن کی تیاری پر کام جاری

انسٹاگرام کا صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

?️

نیوریارک(سچ خبریں)سوشل نیٹ ورکنگ سروس انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے کہا ہے کہ 13 برس سے کم عمر بچوں کے لیے مقبول ایپ کے نئی ورژن کی تیاری پر کام جاری ہے، انسٹاگرام کی موجودہ پالیسی 12 برس سے کم عمر بچوں کو یہ پلیٹ فارم استعمال کرنے سے روکتی ہے، تاہم اب اسے بچوں کے لیے بھی قابل استعمال بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے تصدیق کی ہے کہ 13 برس سے کم عمر بچوں کے لیے مقبول ایپ کے نئی ورژن کی تیاری پر کام جاری ہے۔ایڈم موسیری کا کہنا ہے کہ فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی یہ جانتی ہے کہ بہت سے بچے انسٹاگرام استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ  اس حوالے سے ابھی تک تفصیلی منصوبہ بندی نہیں کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اس کا ایک حل یہ ہے کہ نوجوان افراد یا بچوں کے لیے انسٹاگرام کا ایک نیا ورژن تیار کیا جائے جہاں والدین کے پاس ٹرانسپیرنسی یا کنٹرول ہو۔خیال رہے کہ انسٹاگرام کی موجودہ پالیسی 12 برس سے کم عمر بچوں کو پلیٹ فارم کے استعمال سے روکتی ہے۔

فیس بک کے ترجمان جو اوسبورن کا کہنا ہے کہ بچوں کی بڑی تعداد اپنے والدین سے پوچھ رہی ہے کہ کیا وہ اپنے دوستوں سے رابطے میں رہنے کے لیے ایپس جوائن کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم انسٹاگرام میں پیرنٹ کنٹرولڈ تجربہ لانے پر کام کررہے ہیں تاکہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ رہ سکیں، انہیں نئی مشغلے اور دلچسپیاں ڈھونڈنے میں مدد مل سکے۔

مشہور خبریں۔

ایس او پیز کے اطلاق کا دائرہ کار ملک کے 27 شہروں تک کردیا گیا ہے

?️ 29 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اس سے پہلے کورونا ایس

غزہ کی جنگ کے 600 دن بعد اسرائیل کی متعدد شکستیں

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کو فلسطینی زمینوں پر 77 سال قبل قبضے

محسن نقوی کی علی امین گنڈا پور سے ملاقات، صوبے میں قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

?️ 20 دسمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی

سعودی عرب خون کی ندیاں؛ایک دن میں81 افراد کے سر قلم

?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی حکومت نے اس ملک کی تاریخ میں پہلی

متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے ویزوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی، دفتر خارجہ

?️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے تصدیق کی

دہشت گردی اور جنگ؛ صیہونی حکومت کے دو ناکام ورژن

?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: شام میں جنرل موسوی کے قتل کے بعد صیہونی حکومت

صیہونی قیدیوں کی تلاش کی کوششیں ناکام؛ صیہونی اخبار کا اعتراف  

?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:ایک عبرانی اخبار نے غزہ پٹی میں صیہونی قیدیوں کے

ثناء خان عُمرے کیلئے سعودی عرب روانہ

?️ 18 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان اپنے شوہر مفتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے