?️
سچ خبریں: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ سے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی کو مؤخر کرنے کی درخواست کرتے ہوئے اپنے حلف اٹھانے کے بعد مسئلے کو سیاسی طور پر حل کرنے پر زور دیا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے ’وائس آف امریکا‘ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو امریکی عدالت عظمیٰ سے درخواست کی ہے کہ وہ ’ٹک ٹاک‘ پر ممکنہ پابندی کو اس وقت تک روک دے جب تک اُن کی آنے والی حکومت اس معاملے کا ’سیاسی حل‘ تلاش نہ کر لے۔
یہ درخواست ایسے وقت میں کی گئی ہے جب عدالت کے سامنے ٹک ٹاک اور جو بائیڈن حکومت کی جانب سے الگ الگ درخواستیں موجود ہیں۔
ٹک ٹاک نے عدالت میں اعتراض اٹھایا ہے کہ عدالت اُس قانون کو کالعدم قرار دے جس کے تحت 19 جنوری تک پلیٹ فارم پر پابندی لگ سکتی ہے جب کہ حکومت نے اپنے اس مؤقف پر زور دیا ہے کہ قومی سلامتی کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے قانون ضروری ہے۔
ٹک ٹاک نے عدالت میں اعتراض اٹھایا ہے کہ اس قانون کو کالعدم قرار دیا جائے جس کے تحت 19 جنوری تک پلیٹ فارم پر پابندی لگ سکتی ہے جبکہ جوبائیڈن حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ قانون قومی سلامتی کو لاحق خطرے کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے دستخط کردہ قانون کے تحت 19 جنوری تک چینی کمپنی ’بائٹ ڈانس‘ کو خود کو ٹک ٹاک سے الگ کرنا ضروری ہے بصورتِ دیگر اس ایپ کو پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس تنازع کی بنیادی نوعیت پر کوئی مؤقف اختیار نہیں کیا، اس کے بجائے انہوں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ 19 جنوری کی قانون کی ڈیڈلائن کو مؤخر کرنے پر غور کرے، اس وقت تک جب تک وہ اس کیس کے میرٹس پر غور نہیں کر لیتے۔
عدالت اس معاملے پر 10 جنوری کو سماعت کرے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دائر کردہ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد سیاسی طریقے سے مسئلے کا حل تلاش کیا جائے اور ٹک ٹاک پر فلحال پابندی مناسب نہیں۔
خیال رہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو اپنی عہدے کا حلف کا اٹھائیں گے۔
واضح رہے کہ امریکی محکمۂ انصاف کا مؤقف ہے کہ ٹک ٹاک ایپلی کیشن پر چین کا مسلسل کنٹرول قومی سلامتی کے لیے ایک مسلسل خطرہ ہے جبکہ ٹک ٹاک نے کہا ہے کہ محکمے نے نے ایپ کے چین کے ساتھ تعلقات کو غلط بیان کیا ہے۔
ٹک ٹاک کے بقول امریکا میں اس کے 17 کروڑ سے زائد صارفین ہیں۔


مشہور خبریں۔
یوم ارض کی 47ویں سالگرہ
?️ 1 اپریل 2023یوم ارض کی 47ویں سالگرہ کے اعدادوشمار اور معلومات سے پتہ چلتا
اپریل
اسرائیل کو بھیNPT میں شامل ہونا چاہیے:ایران
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںاقوام متحدہ میں ایران کی نائب مندوب نے عالمی برادری سے
اپریل
روپے کی بے لگام گراوٹ جاری، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1.09 روپے مزید مہنگا
?️ 31 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستانی کرنسی کی بے لگام گراوٹ کا سلسلہ جاری
اگست
حکومت کا اصل کام عوام کے لئے آسانی پیدا کرنا ہے: وزیراعظم
?️ 14 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کا
جولائی
بلنکن کا مغربی ایشیا کا آٹھواں علاقائی دورہ
?️ 8 جون 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن جنگ بندی پر بات چیت کی
جون
ترجمان پاک فوج کی باتیں ریاست اور عوام کے تعلق کے لیے درست نہیں، رؤف حسن
?️ 8 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رؤف حسن نے
مئی
خالد مشعل کورونا میں مبتلا
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو چیف خالد مشعل کورونا
جنوری
کیا الحشد الشعبی کو ختم کیا جا سکتا ہے؟ عراقی سیاستدان کا بیان
?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:عراق کی حکومتِ قانون پارٹی کے رہنما نوری المالکی نے الحشد
دسمبر