اسپیس ایکس کی ’اسٹارشپ‘ کی تیسری آزمائشی پرواز آخری مرحلے میں ناکام

🗓️

سچ خبریں: امریکی معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک کی کمپنی ’اسپیس ایکس‘ نے دنیا کا سب سے طاقتور راکٹ ’اسٹار شپ‘ خلا میں بھیج دیا تاہم راکٹ کا خلا میں ہی رابطہ منقطع ہوگیا اور زمین پر لینڈنگ کرنے سے قبل تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوی ایشن ایجنسی کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد راکٹ جمعرات (14 مارچ) کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 25 منٹ پر جنوب مشرقی ٹیکساس سے لانچ کیا گیا تھا۔

تاہم خلا میں پہنچنے کے بعد زمین کی جانب واپس لینڈنگ کے وقت اسپیس ایکس بیس کا اسٹار شپ راکٹ سے رابطہ منقطع ہوگیا اور اس طرح اسٹار شپ راکٹ دوبارہ زمین پر لینڈنگ کا ہدف حاصل نہیں کرسکا، راکٹ کی لینڈنگ بحر ہند پر ہونی تھی۔

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ راکٹ کی آخری فوٹیج میں دیکھا گیا کہ راکٹ ہیٹ شیلڈ سے چمکتی ہوئی چنگاری نظر آرہی تھی۔

تاہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ناسا کے سربراہ بل نیلسن نے اسے ’کامیاب آزمائشی پرواز‘ قرار دیا۔

ایلون مسک نے کہا کہ راکٹ نے پچھلے دو آزمائشی پروازوں کے مقابلے کہیں زیادہ اور تیز پرواز کی۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے اسٹار شپ کی 2 آزمائشی پروازیں ناکام ہو چکی ہیں ۔

مشہور خبریں۔

شمالی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی تعداد میں کمی

🗓️ 9 جنوری 2024سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں

بحران سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے اور استحکام آ گیا ہے، اسحٰق ڈار

🗓️ 10 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار  نے کہا ہے

امریکی اتحاد کی ناکہ بندی نے یمنی عوام کو محروم کرر کھا ہے:یمنی عہدہ دار

🗓️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے پیر

عراق کے مصائب کے ذمہ دار امریکہ اور انگلستان

🗓️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:     بحرین کے اخبار الخلیج نے عراق اور مغربی رابطے

پینٹاگون نے شام کے باغوز میں 2019 کے حملوں کی تحقیقات کا حکم دیا

🗓️ 30 نومبر 2021سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے حال ہی میں ایک تحقیقات کے نتائج

افغانستان کے مسائل وہاں کے عوام کو ہی حل کرنے چاہئے: وزیر خارجہ

🗓️ 8 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے  کہ

تائیوان نے چین کے ایک ملک دو نظام کے منصوبے کو مسترد کیا

🗓️ 11 اگست 2022سچ خبریں:   تائیوان کی وزارت خارجہ نے جمعرات 11 اگست کو اعلان

شمالی کوریا نے ایک بار پھر نئے ہتھیاروں کی نقاب کشائی کی

🗓️ 27 جون 2024سچ خبریں: دونوں کوریا کے درمیان تناؤ بڑھتے ہی شمالی کوریا کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے