?️
سچ خبریں: اسمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی ون پلس نے اپنا آئی فون اور سام سنگ کے ٹکر کا ’ون پلس 12‘ متعارف کرادیا۔
جس طرح پہلے سے ہی چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں کہ کمپنی ’ون پلس 12‘ میں طاقتور بیٹری اور بہترین کیمرے دے گی، اسی طرح کمپنی نے صارفین کی توقعات کے عین مطابق فون میں اپگریڈ ٹیکنالوجی کے حامل کیمرا دیے ہیں۔
یہی نہیں بلکہ کمپنی نے بیٹری میں بھی روایات سے ہٹ کر دو سیل دیے ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ فون کی بیٹری بھی دگنی طاقت کی حامل ہے۔
’ون پلس 12‘ کو 6.82 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جب کہ اسے دو 12 اور 24 جی بی ریم اور 512 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
اسنیپ ڈریگن 8 کی تھرڈ جنریشن چپ سے لیس فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔
فون کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 64 میگا پکسل جب کہ دوسرا 50 میگا پکسل اور تیسرا 48 میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔
اسی طرح فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جب کہ کمپنی کے مطابق کیمروں میں سونی کی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے اور تمام کیمروں کی استعداد دگنی ہے، یعنی 32 میگا پکسل کیمرا 64 میگا پکسل کی طرح کا کام کرے گا۔
ون پلس 12 میں 5400 ایم اے ایچ کی ڈبل سیل بیٹری دی گئی ہے جب کہ اس کے ساتھ 50 واٹ کا فاسٹ چارجر دیے جانے سمیت اس میں وائرلیس چارجر بھی دیا گیا ہے۔
کمپنی نے فون کو مختلف رنگوں میں متعارف کرایا ہے اور ابتدائی طور پر اسے صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، تاہم جلد ہی اسے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔
ون پلس 12 کے 12 جی بی ماڈیول کی پاکستانی قیمت ایک لاکھ 72 ہزار جب کہ 24 جی بی ریم ماڈیول کی قیمت پاکستانی 2 لاکھ 33 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔
ون پلس 12 کو فیچرز اور کیمروں کے حوالے سے آئی فون اور سام سنگ کے ٹکر کا موبائل قرار دیا جا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
مصر کا صیہونیوں کو شدید انتباہ
?️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: مصر نے صہیونی ریاست کے خطے میں جنگ کو پھیلانے
ستمبر
سید حسن نصراللہ کو کیسے شہید کیا؟ صیہونی اخبار کا دعوی
?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار نے سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بارے
اکتوبر
علمائے کرام کو دشمن کے منصوبوں سے چوکنا رہنا چاہیے:الحوثی
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے اس بات پر زور
مارچ
اب نیتن یاہو کیا کریں گے؟
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے آج ہفتہ کو
اکتوبر
تارا محمود نے اپنے کیریئر کے سب سے انوکھے کردار سے پردہ اٹھادیا
?️ 2 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و گلوکارہ تارا محمود نے انکشاف کیا ہے
جولائی
حجاب کے حق میں آواز اٹھانے والے بھارتی طالبات کی حمایت میں ایران اور ترکی میں مظاہرے
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:ایران اور ترکی میں بھارتی سفارتخانوں کے سامنے حجاب کے حق
فروری
زہران ممدانی کے ریمارکس پر نیتن یاہو کا ردعمل
?️ 21 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیٹن یاہو نے نیویارک سٹی کے نئے
نومبر
ن لیگ کی ساری توجہ لاہور پر ہی کیوں؟
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: اس وقت وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کی
اگست