?️
سچ خبریں:صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف اور وزیر جنگ نے ایران کے خلاف مزید فوجی اقدامات کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو اسرائیل کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی،فوجی حکام نے ایران کے خلاف برتری برقرار رکھنے اور مزید آپریشن کی تیاریوں پر زور دیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زمیر نے ایران کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران کے خلاف بروقت کارروائی نہ کی تو مستقبل میں اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
ایال زمیر نے کہا کہ ایران کے خلاف حالیہ آپریشن مکمل ہو گیا ہے، لیکن جنگ اب بھی جاری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں قیدیوں کی واپسی کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
دوسری جانب، اسرائیلی وزیر جنگ یسرائیل کاتز نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج ایسا عملیاتی منصوبہ تیار کرے گی جس سے یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ایران دوبارہ اسرائیل کے لیے خطرہ نہ بن سکے۔
انہوں نے کہا کہ فوج کو انٹیلیجنس اور آپریشنل سطح پر اس طرح تیار رہنا چاہیے کہ اسرائیلی فضائیہ تہران پر اپنی فضائی برتری برقرار رکھ سکے۔
یسرائیل کاتز نے کہا کہ فوج کو تمام انٹیلیجنس ذرائع استعمال کر کے یہ یقینی بنانا ہو گا کہ اسرائیلی فضائیہ کی برتری برقرار رہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
بوم بوم آفریدی کا پی ایس ایل ۶ ہے آخری پی ایس ایل
?️ 24 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کا سنگرام
فروری
پتھر کے زمانے میں کون جا رہا ہے؟صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے شمالی محاذ کی صورتحال کی تحقیقات کرتے
مارچ
صیہونیوں کا سعودی عرب کے ساتھ دوستی کا خواب کیوں پورا نہیں ہوگا؟
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی ذرائع ابلاغ اور سیاسی حلقوں نے اپنی رپورٹوں میں
اگست
اپوزیشن کو حکومتی فیصلے کو خوش آئند قرار دینا چاہیے
?️ 21 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین
ستمبر
افغانستان سے وسطی ایشیا میں دہشت گرد گروہوں کی دراندازی کا خطرہ ہے:روس
?️ 24 نومبر 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کی پیچیدگی کا
نومبر
پنجاب میں رینجرز، بلوچستان میں فوج تعینات کرنے کی منظوری
?️ 16 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے دونوں صوبوں میں امن و امان
مئی
کیا امریکی فوج اپنے حریفوں سے پیچھے رہ گئی ہے؟ بلومبرگ کی رپورٹ
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ
ستمبر
عمران خان کسی کی بھی غیر قانونی سفارش نہیں کریں گے:فواد چوہدری
?️ 22 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور میں جہانگیر ترین گروپ کے رکن نعمان لنگڑیال
مئی