🗓️
سچ خبریں:یمنی قلمکار اُم ہاشم الجنید نے کہا ہے کہ شہید حسین بدرالدین الحوثی کا نعرۂ مزاحمت ایک محض شعار نہیں بلکہ بیداری، حریت اور استکبار ستیزی کا پائیدار منصوبہ ہے، جو آج خطے کے سیاسی توازن کو بدل رہا ہے۔
یمنی قلمکار اور میڈیا کارکن اُم ہاشم الجنید نے ایک خصوصی گفتگو میں اس انقلابی تبدیلی کا ذکر کیا جو شہید سید حسین بدرالدین الحوثی کی جانب سے اٹھائی گئی فریادِ مزاحمت نے یمن، خطہ اور دنیا بھر میں پیدا کی۔
یہ بھی پڑھیں: یمن نے امریکہ اور انگلینڈ کو دیا منھ توڑ جواب
انہوں نے اس فریاد کو محض ایک شعار نہیں، بلکہ ایک زندہ اور جاری منصوبہ قرار دیا جو بیداری، شعور اور استکبار کے خلاف ہمہ جہت جدوجہد کی بنیاد ہے۔
الجنید کے مطابق جب امت مسلمہ کمزور شعور اور سیاسی غلامی کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی تھی، صعدہ سے اٹھنے والی یہ فریاد صرف زبان تک محدود نہ تھی، بلکہ اس نے شعور پیدا کیا، دشمن اور دوست کو واضح کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب عرب ریاستیں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی دوڑ میں تھیں، یہ فریاد ایک نیا قطب نما بنی جس نے عرب ضمیر کو جھنجھوڑا کہ یہ نعرہ کسی فرقے یا مسلک کے خلاف نہیں بلکہ استکبار کے خلاف ایک نظریاتی اعلانِ جنگ تھا، جو میڈیا کے فریب کو بھی بے نقاب کرتا تھا۔
الجنید نے زور دے کر کہا کہ یہ نعرہ محض الفاظ کی حد تک نہیں رہا بلکہ عملی مزاحمت کا ایک منصوبہ بن گیا،گولی بنا، بندوق بنا جس کی بازگشت آج بحر احمر، جولان اور فلسطین کے قلب تک سنی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ امریکہ نے سازشوں اور فوجی اتحادوں کے ذریعے اس آواز کو خاموش کرنا چاہا، مگر ناکام رہا
یمن نے امریکہ کو جدید اسلحے سے نہیں بلکہ ایمان، شعور اور شکست نہ ماننے والے انسانوں کے ذریعے شکست دی۔
الجنید نے دعویٰ کیا کہ آج صنعا بندرگاہوں اور سمندری راستوں سے نئی علاقائی معادلات مرتب کر رہی ہے۔ یمن اب تماشائی نہیں، بلکہ طاقتور کردار ادا کرنے والا فریق ہے۔
مزید پڑھیں:یمنیوں نے امریکہ کو میدان میں للکارا
گفتگو کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ یہ فریاد لمحاتی نعرہ نہیں بلکہ ایک مسلسل متحرک جدوجہد ہے، جس کی بازگشت عراق، لبنان، فلسطین اور ہر اس جگہ سنائی دے رہی ہے جہاں حق کی صدا بلند ہو رہی ہے۔
یہ فریاد ہمیں سکھاتی ہے کہ مزاحمت شعور سے شروع ہوتی ہے اور کامیابی پر منتج ہوتی ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
نواز شریف وطن واپس آئیں گے مگر اس کا پنجاب حکومت کی تبدیلی سے کوئی تعلق نہیں،خواجہ آصف
🗓️ 9 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی
جنوری
سید حسن نصراللہ کی سفارتی معقولیت
🗓️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: مغربی ایشیائی مسائل کے ایک ماہر نے مقبوضہ علاقوں میں
نومبر
ٹرمپ امریکہ کے صدر کیوں اور کیسے بنے؟
🗓️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 سال قبل پہلی بار صدارتی انتخاب
نومبر
کیا اسرائیلی حکومت جنگ بندی کے قوانین کی پابندی کر رہی ہے؟
🗓️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کو مزاحمت کے ساتھ جنگ بندی کی ضرورت
جنوری
الشفاء ہسپتال صیہونیوں کے قبضے میں؛ قیدی ملے؟
🗓️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی مقامی ذرائع نے الشفاء ہسپتال پر صہیونی فوج کے
مارچ
صدر مملکت نے عام انتخابات 6 نومبر کو کرانے کی تجویز دے دی
🗓️ 13 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن کو
ستمبر
لاہور: اورنج لائن ٹرین ٹرمینل پر ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارہ گر کر تباہ
🗓️ 17 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں اورنج
نومبر
ترکی میں پانچ سال قبل بغاوت کرنے کے بہانے 71 افراد کی گرفتاری
🗓️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:ترکی کی سکیورٹی فورسز نے پانچ سال قبل ناکام بغاوت میں
جنوری