?️
صنعا (سچ خبریں) یمن نے سعودی عرب کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے سعودی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ اس وقت جبکہ اسلام دشمن ریاست اور خطے کا سب سے بڑا دہشت گرد اسرائیل فلسطینی مظلوم عوام کو شہید کررہا ہے ایسے میں اگر سعودی عرب یمن کے بجائے اسرائیل پر بمباری کرے تو اس میں ہم بھی سعودی عرب کا ساتھ دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے سعودی عرب کو یمن کے نہتے شہریوں کی بجائے صیہونی حکومت پر بمباری کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب یمن کے بجائے اسرائیل پر بمباری کرے تو یمنی عوام بھی سعودی حکومت کا ساتھ دے گی۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب یمن پر جارحیت اور بمباری بند کرے اور یہ کام صیہونی حکومت کے خلاف انجام دے کہ جو فلسطین پر بمباری کررہی ہے۔
محمد علی الحوثی نے ملت فلسطین کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت اور سعودی عرب کے سکوت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریاض کو چاہیے کہ یمن کی بجائے غاصب اسرائیلی ریاست کو اپنی بمباری کا نشانہ بنائے۔
محمد علی الحوثی کا کہنا تھا کہ اگر سعودی عرب ایسا کرتا ہے تو ہم سعودی عرب کے خلاف اپنے جوابی حملے بند کردیں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ صیہونی جارحیت کے تعلق سے سعودی عرب کی معنی خيز خاموشی نے عرب امہ اور مسلمانوں کے اذہان میں بہت سے سوالات پیدا کردیئے ہیں۔
سعودی وزیرخارجہ نے کچھ ہی عرصہ قبل صیہونی حکومت کے ساتھ عرب اور اسلامی ملکوں کے تعلقات کی بحالی کے فوائد گنوائے تھے۔
بحرین، متحدہ عرب امارات، مراکش اور سوڈان کے خیانت آمیز اقدامات کے بعد مغربی ایشیا کے مبصرین ریاض تل ابیب تعلقات کی بحالی کے اعلان کی توقع ظاہر کرچکے ہیں، تاہم تازہ صورتحال میں یہ معاملہ مسلم رائے عامہ کے سخت ردعمل کے پیش نظر کچھ عرصے کیلئے کٹھائی میں پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
میری کوئی بیوی اور بیٹی نہیں: سلمان خان
?️ 23 جولائی 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے چُل بُل پانڈے سلمان خان کے حوالے
جولائی
اسلام کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے:وزیر اعظم
?️ 8 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں علما و مشائخ کانفرنس سے
فروری
عدلیہ تضحیک کیس: اسد طور مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
?️ 6 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے
مارچ
یمنیوں نے کیسے امریکہ سے بدلہ لیا؟
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے امریکی جہاز پر بھاری
جنوری
ایک ایم 16 بندوق کے ساتھ اسرائیلی فوج کو شکست دینے والا فلسطینی مجاہد
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے محمد دراغمہ کی بہادری اور تیاسیر آپریشن کی
فروری
امریکہ نے یوکرین کو محدود امداد کے بارے میں خبردار کیا
?️ 24 فروری 2023سچ خبریں:انگریزی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے
فروری
صہیونی لابی اسرائیل پر تنقید کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے:امریکی سینیٹر
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے صہیونی لابی AIPAC اور امریکی انتخابات
اپریل
سعودی عرب میں یورینیم کی افزودگی
?️ 22 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صہیونی حکام خاموشی سے
ستمبر