سچ خبریں: امریکہ کی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کمالا ہیرس نے عوام فریبانہ بیان میں کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے۔
یورو نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی نائب صدر اور 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کمالا ہیرس نے ایک عوام فریبانہ بیان میں کہا کہ مغربی ایشیا میں کشیدگی کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں حتمی جنگ بندی اور لبنان کے ساتھ کے ساتھ تنازعات کے بارے میں امریکہ کا کیا کہنا ہے؟
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، لاس ویگاس روانگی سے قبل ہیرس نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مقبوضہ قدس اور لبنان میں صیہونی قابضین کے جرائم پر ایک زبانی اور عوام فریبانہ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں جنگ بندی پر پہنچنا ہوگا،کشیدگی کو کم کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: غزہ اور لبنان میں اسرائیل کے جنگی جرائم اور امریکی تسلط کا بحران
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کمالا ہیرس بدھ کے روز امریکی صدر جو بائیڈن اور صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں شریک تھیں اور اس گفتگو کے اہم نکات سے آگاہ تھیں۔