امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں بڑی تباہی پھیل سکتی ہے: امریکی جنرل

امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں بڑی تباہی پھیل سکتی ہے: امریکی جنرل

?️

واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا نے اگرچہ افغانستان میں اپنی ذلت آمیز شکست تسلیم کرتے ہوئے اپنی افواج کے انخلا کی تیاریاں شروع کردی ہیں لیکن وہ نہیں چاہتا کہ اتنی آسانی سے افغانستان سے نکل جائے اسی لیئے آئے دن کچھ نا کچھ نئی افواہیں پھیلا رہا ہے اور ملک میں شدید تباہی کا انتباہ جاری کررہا ہے تاکہ اسے افغانستان میں مزید رکنے کا بہانہ مل جائے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکی جنرل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد افغانستان میں شدید تباہی پھیل سکتی ہے۔

افغانستان کے مستقبل کے بارے میں سوال پر جوائنٹ چیفس کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے سیڈونا فورم کو بتایا کہ مشکل صورتحال ہے، اس کے بارے میں کوئی اچھے جوابات نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے دو ہفتے قبل امریکی فوج کے انخلا کے فیصلے کے تحت ستمبر تک پینٹاگون اپنے باقی 2 ہزار 500 سے زائد افواج کو واپس بلالے گا تاکہ 2 دہائیوں سے جاری جنگ کا خاتمہ ہوسکے۔

جنرل مارک ملی کا کہنا تھا کہ ‘اس کے بعد کیا ہوگا، میرے خیال میں نتائج کئی طرح کے ہوسکتے ہیں جن میں سے چند کافی خراب ہیں اور چند ایسے ہیں جو کافی خراب نہیں ہیں، بدترین معاملات جو سامنے آسکتے ہیں ان میں حکومت کا ممکنہ خاتمہ، فوج کا ممکنہ خاتمہ، خانہ جنگی اور تمام انسانیت سوز تباہی جو اس کے ساتھ رونما ہوتی ہے، شامل ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ اس میں نائن الیون حملوں کے پیچھے تنظیم القاعدہ کی بحالی بھی شامل ہوسکتی ہے جو 2001 میں امریکا کی زیر قیادت شروع ہونے والی اس جنگ کا اصل مقصد تھی۔

مارک ملی کا کہنا تھا کہ دوسری جانب آپ کے پاس 3 لاکھ 50 ہزار مضبوط فوج، پولیس فورس اور افغان سیکیورٹی فورسز ہے اور اس وقت آپ کے پاس وہاں حکومت بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کافی عرصے سے طالبان کے خلاف بغاوت مخالف کارروائیوں میں مصروف ہیں لہذا یہ کوئی حتمی نتیجہ نہیں ہے کہ کابل کا خود بخود خاتمہ ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کا بہترین نتیجہ کابل حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات اور معاہدہ ہوسکتا ہے، تاہم انہوں نے یہ اندازہ لگانے سے گریز کیا کہ امریکی فوجیوں کے جانے کے بعد ملک کون سا ممکنہ راستہ اختیار کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فوجیوں کے جانے کے بعد اگر القاعدہ اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کرے گا تو وہ اس کی نگرانی اور ان کا پیچھا کرسکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کے ہاتھوں آیت اللہ سیستانی کی بے حرمتی پر عراق کا سخت ردعمل

?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: عراقی صدر نے ایک بیان میں صیہونی ریاست کی جانب

امریکہ اور چین کے درمیان لاطینی امریکہ میں اثر و رسوخ کی کشمکش

?️ 24 ستمبر 2025امریکہ اور چین کے درمیان لاطینی امریکہ میں اثر و رسوخ کی

عمران خان نے کالعدم ٹی ٹی پی کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ کیا

?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ کالعدم

فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان جھڑپیں 

?️ 11 اگست 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ مغربی نابلس میں

انتخابات کے دوسرے دور میں ایرانیوں کی شرکت میں اضافہ

?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: ایرانی صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹوں کی گنتی کے

نتن یاہو کی نئی چال، طوفان الاقصی میں ناکامی سے بچنے کے لیے تحقیقاتی قانون میں تبدیلی کی کوشش

?️ 31 اکتوبر 2025نتن یاہو کی نئی چال، طوفان الاقصی میں ناکامی سے بچنے کے

یورپی یونین نے اسرائیل کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا

?️ 14 جولائی 2021برسلز (سچ خبریں)  یورپی یونین نے اسرائیل کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے

مرکاوا؛ اسرائیلی شکست کا نشان اور صیہونی فوج جنگ کی دلدل میں گرفتار

?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیل کی مشہور جنگی مشین مرکاوا ٹینک، جو صیہونی فوج کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے