🗓️
سچ خبریں: حزب اللہ کے کمانڈر علی کرکی کی شہادت کے بعد صیہونیوں کے خلاف حزب اللہ کی ایک بڑی مزاحمتی کارروائی کا راز افشا ہوا۔
المنار چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ شہید علی کرکی، جو بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ پر صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہوئے، 1982 میں احمد قصیر کے ذریعے ہونے والے بڑے خودکش حملے کے منصوبہ سازوں اور شرکاء میں سے ایک تھے، جس نے اسرائیلی قابض فوج کے ایک اہم فوجی مرکز کو نشانہ بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کے اعلی کمانڈر شہید ابرہیم عقیل کون تھے؟
اس کارروائی میں بڑی تعداد میں صیہونی فوجی اور افسران ہلاک ہوئے جبکہ اسرائیلی انٹیلی جنس شاباک کے ایک یونٹ کے اہلکار بھی مارے گئے۔
یاد رہے کہ 19 سالہ لبنانی نوجوان احمد قصیر نے 11 نومبر 1982 کو ایک کار بم دھماکے کے ذریعے صور لبنان میں اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا تھا۔
اس آٹھ منزلہ عمارت میں صیہونی حکومت کے متعدد انٹیلی جنس اور فوجی اہلکار موجود تھے۔
اس خصوصی کارروائی میں 74 سے زائد اسرائیلی فوجی افسران اور اہلکار، بشمول بیروت میں اسرائیلی فوجی گورنر، ہلاک ہوئے، تاہم بعد میں اسرائیلی میڈیا نے مرنے والوں کی تعداد 141 بتائی اور کہا کہ 10 افراد لاپتہ ہیں۔
مزید پڑھیں: شہید نصراللہ کی قیادت کے 32 سال؛ فتح سے شہادت تک
احمد قصیر کا نام حزب اللہ لبنان نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر 1985 تک مخفی رکھا۔ اس وقت سید حسن نصراللہ نے ایک تقریب میں، جو لبنان کے شہر صور کی آزادی کے بعد شہید کے آبائی علاقے دیر قانون النہر میں منعقد ہوئی، اس لبنانی مجاہد کی شناخت ظاہر کی۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت کے بارے میں آکسفیم کا بیان
🗓️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: بین الاقوامی تنظیم آکسفیم نے غزہ کی پٹی کے باشندوں
مارچ
یورپ کا فلسطینیوں کا مصنوعی دفاع
🗓️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی انتہائی دائیں بازو کی تحریک کے رہنما Bezalel
مارچ
ایپل نے صارفین کو ہیکنگ سے خبردار کردیا
🗓️ 2 دسمبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں) مشہورومعروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اسمارٹ فون کے صارفین کو
دسمبر
اسلامی جمہوریہ ایران کی عمومی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوں گی: اماراتی میڈیا
🗓️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: ایران کے انتخابات کے بارے میں ایک رپورٹ میں اماراتی
جولائی
جنرل قمر جاوید باجوہ کی اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات
🗓️ 2 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ
اکتوبر
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
🗓️ 30 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی
اپریل
حسن نصراللہ صیہونیوں کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟
🗓️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: لبنان کے ذرائع ابلاغ نے اس ملک کے جنوب کی
اکتوبر
تل ابیب فلسطینیوں کے خلاف کشیدگی پیدا کرنے سے باز رہے: یورپی یونین
🗓️ 3 مئی 2023سچ خبریں:برسلز میں اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کے ساتھ اپنی پہلی
مئی