?️
سچ خبریں:صہیونی تجزیہ کار آوی اشکنازی نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل 628 دن بعد بھی غزہ میں جنگ جیتنے میں ناکام رہا ہے اس لیے کہ فوج پرانے ہتھیار استعمال کر رہی ہے اور حماس کی مزاحمت نے تل ابیب کو دلدل میں پھنسا دیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی اخبار معاریو نے اسرائیلی فوجی تجزیہ کار آوی اشکنازی کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیتن یاہو حکومت غزہ میں جاری جنگ کو 628 دن بعد بھی کامیابی سے نہیں چلا سکی اور اسے شدید ناکامی کا سامنا ہے،جنگ میں اب تک 1905 صہیونی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی معیشت پر الاقصی طوفان کے تباہ کن نتائج
آوی اشکنازی کا کہنا تھا کہ ہم غزہ کی جنگ میں کوئی واضح ہدف لے کر نہیں لڑ رہے۔ تل ابیب کامیاب نہیں ہو رہا بلکہ غزہ کی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ صرف موجودہ ماہ کے دوران 20 صہیونی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، اور فوجی شدید نقصانات اٹھا رہے ہیں۔ ان کے مطابق اسرائیلی فوج دو سالہ طویل جنگ کے لیے تیار نہیں تھی، نہ ہی ہم حماس کی عسکری طاقت، ان کے زیرزمین سرنگوں اور غزہ کے عوام کی مزاحمت کا سامنا کرنے کے لیے آمادہ تھے۔
اشکنازی نے اعتراف کیا کہ اسرائیلی فوج کو جدید اسلحے کی شدید کمی کا سامنا ہے، اور اسے مجبوراً 1950ء کی دہائی کے پرانے ہتھیار استعمال کرنے پڑ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کی معیشت دیوالیہ ہونے کے دہانے پر
انہوں نے خان یونس میں حالیہ کمینے کا حوالہ دیا، جہاں 7 صہیونی فوجی مارے گئے، یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ فوج پرانے اور ناقص ہتھیاروں کے ساتھ مؤثر کارکردگی نہیں دکھا پا رہی۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کے سربراہ کا بشار اسد کو والہانہ سلام
?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے شامی عوام کے مفاد کے
مارچ
کتنے فیصد صیہونی عوام نیتن یاہو کا استعفیٰ چاہتے ہیں؟
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں:ایک تازہ ترین سروے کے مطابق 60 فیصد صیہونی باشندے چاہتے
مارچ
نیتن یاہو کا طبی معائنہ عمل مین آیا
?️ 8 جنوری 2023صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کا فوری طبی معائنہ کیا
جنوری
لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی تعینات
?️ 23 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی آئی
ستمبر
سعودی عرب انٹرنیٹ کی آزادی میں دنیا میں سب سے کم درجہ پر
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:فریڈم ہاؤس آرگنائزیشن نے سعودی عرب کو انٹرنیٹ کی آزادی کے
مارچ
علی سدپارہ کی لاش مل گئی
?️ 27 جولائی 2021گلگت (سچ خبریں) گلگت بلتستان کے وزیرِ اطلاعات فتح اللہ خان نے
جولائی
رفح میں صہیونیوں کے امدادی کارکنوں کا قتل
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں:اسرائیلی اخبار ہاآرتص نے اپنی تحقیقات میں بتایا ہے کہ صہیونی
اپریل
امریکی فوجی اتحاد کامیاب ہے یا مزاحمت؟
?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:15 اکتوبر کو الاقصی طوفان آپریشن کے آغاز سے ہی چار
دسمبر