سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ بیروت کے پیجرز دھماکوں کی وجہ سافٹ ویئر کی خرابی ہو سکتی ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے منگل کو دعویٰ کیا ہے کہ بیروت کے علاقے ضاحیہ میں ہونے والے پیجرز کے دھماکوں کی وجہ ممکنہ طور پر سافٹ ویئر کی خرابی ہو سکتی ہے، جس سے یہ آلات گرم ہو کر دھماکے کا سبب بنے۔
یہ بھی پڑھیں:پیجر کیا ہے، اسے کیوں اور کیسے استعمال کیا جاتا ہے؟
وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پیجرز کی حزب اللہ نے حال ہیں میں خریداری کی تھی،اس اخبار کے مطابق حزب اللہ کے ایک نمائندے نے بتایا کہ اس گروپ کے سیکڑوں ارکان ایسے آلات استعمال کر رہے تھے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے کچھ ارکان نے محسوس کیا کہ ان کے پیجرز گرم ہو رہے ہیں جس کے بعد انہوں نے دھماکے سے پہلے انہیں اپنے سے دور کر دیا تھا۔
اس واقعے کے دوران حزب اللہ لبنان کے ارکان کے مواصلاتی آلات، یعنی پیجرز، دھماکے سے پھٹ گئے۔
مزید پڑھیں: بیروت میں ہونے والے پیجرز دھماکوں کے چار ممکنہ احتمال
اس کے ساتھ ہی، لبنان کی وزارت صحت نے ملک کے تمام اسپتالوں کو ہنگامی حالات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے، تاہم ابھی تک حزب اللہ نے اس سلسلہ میں باقاعدہ کوئی بیان نہیں دیا ہے۔