واشنگٹن میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے صیہونی سفارت اہلکار کون تھے؟ 

واشنگٹن میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے صیہونی سفارت اہلکار کون تھے؟ 

?️

سچ خبریں:واشنگٹن میں صیہونی سفارت خانے کے دو اہلکار یارون لیسچنسکی اور سارا میلگریم فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہوگئے،دونوں جلد شادی کرنے والے تھے،واقعے کے بعد اسرائیلی سفارتی عمارتوں کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔

روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں یہودی میوزیم کے باہر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی سفارت خانے کے دو اہلکاروں کی شناخت کر لی گئی ہے۔
صیہونی وزیر خارجہ گدیعون ساعر کے مطابق، فائرنگ میں جان بحق ہونے والوں کے نام یارون لیسچنسکی اور سارا میلگریم ہیں،سفیر یخیل لایٹر کے مطابق، دونوں جلد ہی شادی کرنے والے تھے،سابق اسرائیلی سفیر مائیک ہرتزوگ نے رادیو آرمی کو بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک امریکی خاتون اور ایک اسرائیلی مرد شامل ہیں،اس واقعے کے بعد واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتی دفاتر اور دیگر اہم مراکز کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری جنگ نے وسیع تباہی اور انسانی بحران کو جنم دیا ہے،
غزہ کے طبی اداروں کے مطابق، اب تک اسرائیلی حملوں میں 53 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 90 فیصد سے زیادہ آبادی بے گھر ہو چکی ہے اور شہر کا بیشتر حصہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کو اسرائیل کے مستقبل کے لیے 3 بڑے خطرات کی فکر

?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: یش عتید پارٹی کے موجودہ رکن یعقوب پاری نے عبرانی

وزیراعظم خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال سے آگاہ، فوکس ریسکیو اقدام پر ہے۔ عطا تارڑ

?️ 15 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا

الازہر کی جانب سے فلسطینیوں کو ان کے وطن سے بے دخل کرنے کی مذمت

?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: مصر کی جامعہ الازہر نے فلسطینی عوام کو ان کی

صرف آرتھوڈوکسوں کو ہی صیہونی شہریت ملنا چاہیے:صیہونی عہدیدار کی تجویز

?️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے انتہاپسند چہرے ایتمار بن گویر نے مطالبہ کیا

ایران کے خوف سے صیہونیوں کا فرار

?️ 2 جون 2022سچ خبریں:ترکی میں 100 سے زائد اسرائیلیوں نے سکیورٹی خدشات کے پیش

رفح کراسنگ کا کنٹرول کس کے پاس رہے گا؟!صیہونی ذرائع ابلاغ

?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے رفح کراسنگ کے انتظام کے حوالے سے

غزہ میں صیہونی فوج نے کیا کیا ہے؟صیہونی فوجی کا اعتراف

?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:حال ہی میں غزہ سے واپس آنے والے صیہونی اس بات

یمن نے سعودی عرب کو حج کا انتظام کرنے کے لیئے اہم پیشکش کردی

?️ 14 جون 2021صنعا (سچ خبریں)  یمن نے سعودی عرب کو حج کا انتظام کرنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے