🗓️
سچ خبریں: اسماعیل ہنیہ فلسطین کے سابق وزیراعظم، حماس کے سیاسی سربراہ اور پولیٹیکل بیورو کے چیئرمین تھے۔
2017 میں انہیں خالد مشعال کی جگہ حماس کا سیاسی سربراہ مقرر کیا گیا، اور 2023 سے وہ قطر میں مقیم تھے۔
اسماعیل ہنیہ 1988 میں حماس کے قیام کے وقت بطور نوجوان بانی رکن شامل ہوئے۔ 1997 میں وہ حماس کے روحانی رہنما شیخ احمد یاسین کے پرسنل سیکریٹری بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا اسماعیل ہنیہ کو صیہونیوں نے شہید کیا ہے؟
1988 میں پہلے انتفادہ میں شرکت کرنے پر اسماعیل ہنیہ کو اسرائیل نے چھ ماہ قید میں رکھا، 1989 میں دوبارہ گرفتاری کے بعد 1992 میں انہیں لبنان ڈی پورٹ کیا گیا، تاہم اگلے سال اوسلو معاہدے کے بعد اسماعیل ہنیہ کی غزہ واپسی ہوئی۔
2006 میں فلسطین کے انتخابات میں حماس کی اکثریت کے بعد اسماعیل ہنیہ کو فلسطینی اتھارٹی کا وزیراعظم مقرر کیا گیا۔
حماس اور فتح کے اختلافات کے باعث اسماعیل ہنیہ کی حکومت زیادہ دیر تک نہ چل سکی لیکن غزہ میں حماس کی حکمرانی برقرار رہی اور اسماعیل ہنیہ ہی اس کے سربراہ رہے۔
حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ فلسطینی گروپ کی بین الاقوامی سفارت کاری کا چہرہ تھے۔
قابل ذکر ہے کہ غزہ جنگ کے دوران ان کے تین بیٹے بھی اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے۔
واضح رہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، حماس نے اسماعیل ہنیہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے، وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔
مزید پڑھیں: کیا اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد خطہ میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے؟ مشاہد حسین سید کی زبانی
حماس کے بیان کے مطابق، اسماعیل ہنیہ تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے اور اس حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا ہے۔
مشہور خبریں۔
شامی فضائی دفاع کا صیہونی حکومت کے میزائلوں سے مقابلہ
🗓️ 10 جون 2022سچ خبریں: شام کے فضائی دفاع نے آج جمعہ کو مقامی وقت
جون
روس کی سرخ لکیر بولڈ؛ امریکہ یوکرین کو میزائل نہیں دے گا
🗓️ 15 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ اپنے ملٹری ٹیکٹیکل میزائل سسٹم کے ذخیرے کو کم کرنے
فروری
فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو مقامی اور درآمد ہونے والی ادویات پر بار کوڈ لگانے کی ہدایات
🗓️ 27 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو مقامی اور درآمد ہونے والی
مئی
ٹرمپ کو مجرمانہ الزامات کی چوتھی سیریز کا سامنا
🗓️ 15 اگست 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرمانہ الزامات کی چوتھی سیریز
اگست
گوگل اور فیس بک کو اب قانونی دائرے میں لایا جا رہا ہے
🗓️ 25 جنوری 2022لندن (سچ خبریں)گوگل اور فیس بک کو اب قانونی دائرے میں لایا
جنوری
وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے با اہل عہدے داروں کے خلاف سخت فیصلہ لیا
🗓️ 15 نومبر 2021پشاور(سچ خبریں) وزیر اعلی محمود خان نے بعض سرکاری محکموں میں نچلی
نومبر
یمنی جنگ بندی ابہامات کا شکار
🗓️ 30 مئی 2022سچ خبریں:چونکہ عمان میں صنعا کے دو وفود اور ریاض کی حمایت
مئی
UNRWA کے ساتھ صیہونیوں کا سلوک
🗓️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے دعوؤں اور الزامات سے بھری ایک معلوماتی
جنوری