?️
سچ خبریں:وائٹ ہاؤس اور اس کے مشیر نے آبنائے ہرمز سے ایرانی تیل کی برآمد اور اس آبی گزرگاہ کی صورتحال کے بارے میں ٹرمپ کے وہم و گمان پر مبنی دعووں کو دہرایا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق، وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ماہ ایران کے ساحلی علاقوں میں محاصرہ نافذ کیے جانے کے بعد سے ایران اپنے تیل کی ایک بھی کھیپ برآمد نہیں کر سکا۔
وائٹ ہاؤس نے سینٹ کام کے ایک جھوٹے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 1500 بحری جہاز، جن میں 75 کروڑ بیرل تیل موجود تھا، امریکی حمایت کے ساتھ آبنائے ہرمز سے گزر چکے ہیں اور اس آبی گزرگاہ میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں بھی صاف کر دی گئی ہیں!
ایسے وقت میں جب امریکہ کے متعدد سیاسی اور فوجی عہدیدار بھی اعتراف کر چکے ہیں کہ ایران کے خلاف جنگ میں ٹرمپ کو سخت شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ اب بھی اس مہنگی جنگ کے دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں، وائٹ ہاؤس کے مشیر اسٹیفن ملر نے دعویٰ کیا کہ ایران میں ٹرمپ کی کامیابی جدید جنگوں کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی کامیابی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحری اور فضائی افواج کے ساتھ ساتھ اس کے ریڈار نظام اور فوجی ڈھانچے کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے اور آبنائے ہرمز امریکہ کے لیے کھلی جبکہ ایران کے لیے بند ہے۔
یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کیپلر نے دو روز قبل اعتراف کیا تھا کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت اب بھی انتہائی محدود ہے۔


مشہور خبریں۔
اسد عمر نے اومی کرون سے متعلق عوام کو خبردار کردیا
?️ 18 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد
دسمبر
جنگ بندی کا معاہدہ اسرائیل کی توہین ہے: بن گویر
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیر اٹمر بن گوبر نے
جنوری
اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات خطے کو کشیدگی کی طرف لے جائیں گے۔ دفتر خارجہ
?️ 8 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے
اگست
نئی نوآبادیاتی پالیسی سے مشرقِ وسطیٰ کو خطرہ، اسرائیل خطے کا نقشہ بدلنے کے درپے؛ عرب تجزیہ کار کا انتباہ
?️ 14 مارچ 2026سچ خبریں:عرب تجزیہ کار نے خبردار کیا ہے کہ نئی نوآبادیاتی پالیسی
مارچ
آئمہ بیگ اچھی گلوکارہ ہیں، مومنہ مستحسن گلوکارہ کے دفاع میں سامنے آگئیں
?️ 29 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکارہ مومنہ مستحسن ساتھی گلوکارہ آئمہ بیگ کی حمایت
اکتوبر
عوام اور فوج کو کون آمنے سامنے لا رہا ہے؟عمر ایوب کی زبانی
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن
اگست
آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے ایک بحری جہاز پر حملہ
?️ 29 ستمبر 2026سچ خبریں:برطانوی ادارے برائے بحری تجارت کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرتے
ستمبر
امریکہ نے پھر اپنا زہر اگلا
?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز اخبار کے مطابق امریکی حکام نے خاص طور پر
نومبر