?️
واشنگٹن (سچ خبریں) کابل ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی گونج وائٹ ہاؤس تک پہونچ گئی ہے اور امریکی ریپبلکن نے کابل دھماکے کے بعد جوبائیڈن حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کابل ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کے بعد نیکی ہیلی اوردیگرریپبلکن رہنماؤں نے امریکی صدر بائیڈن سے استعفے کا مطالبہ کرنا شروع کردیا ہے
امریکہ کی مسلح افواج کمیٹی کے رکن مارشل بلکبرن نے بھی سینئرامریکی عہدیداروں کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس نے جو بائیڈن کے استعفے کے مطالبے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس وقت سیاسی کھیل کے لئے مناسب وقت نہیں ہے اور ہمیں ریپبلکن سے توقع ہے کہ وہ ہمارے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
افغانستان میں 15 اگست کو اشرف غنی کی حکومت ختم ہونے اورطالبان کے تسلط کے بعد سے ہی بائیڈن پر امریکی فوجیوں کے غیرذمہ دارانہ انخلاء پر تنقیدیں ہو رہی تھیں تاہم کابل دھماکے اور اس میں 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور 18 کے زخمی ہونے کے بعد تنقیدوں میں شدت آگئی ہے۔


مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کا فلسطینیوں کی حمایت کرنے کا انوکھا انداز
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ایک بار پھر غزہ
نومبر
نئی فلسطینی نسل کیسے صیہونیوں کی نیدیں حرام کر رہی ہے؟
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:فلسطین میں ان دنوں کی پیش رفت 2000 میں ہونے والے
جون
افغان اثاثوں کی ضبطی بے ایمانی:امریکی کانگریس رکن
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:امریکی رکن کانگریس نےاس ملک کے صدر جو بائیڈن کے افغان
فروری
حماس کے سیاسی بیورو کے رکن: قابضین کے خلاف مزاحمت ہمارا جائز حق ہے
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: حماس کے سیاسی بیورو کے رکن نے صیہونی غاصبوں کے
ستمبر
شہباز گل کو ایک اور اہم عہدہ مل گیا
?️ 18 فروری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی
فروری
پنجاب حکومت ہماری آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنارہی ہے، یہ سازش کامیاب نہیں ہوگی، شرجیل انعام میمن
?️ 5 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا
اکتوبر
واشنگٹن کا مشرقی یورپ میں ہزاروں فوجی تعینات کرنے کا اعلان
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے بدھ کو مشرقی یورپ میں
فروری
لبنان میں امریکی سفارتخانے میں فائرنگ
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: لبنانی میڈیا نے کچھ دیر پہلے اطلاع دی ہے کہ
جون