?️
سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے مغربی ممالک کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک فلسطین اور لبنان کے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم میں شریک ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر نے کہا کہ مغربی ممالک اسرائیل کو ہتھیار فراہم کر رہے ہیں جنہیں یہ ریاست فلسطین اور لبنان میں اجتماعی قتل عام کے لیے استعمال کر رہی ہے لہذا جو بھی اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرتا ہے ان مظالم میں شریک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل جان بوجھ کر شہریوں کا قتل عام کر رہا ہے: ہیومن رائٹس واچ
اپنی تقریر میں اردوغان نے کہا کہ مغربی ممالک اسرائیل کو ایسے ہتھیار فراہم کر رہے ہیں جنہیں غزہ اور لبنان میں بڑے پیمانے پر قتل کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اس لیے جو بھی ملک جو اسرائیل کو ہتھیار دیتا ہے وہ شریک جرم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکی نے اس تنازع کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے لیکن اسرائیل نے ثالثی کی تمام کوششوں کو نظر انداز کر کے اپنی جارحیت جاری رکھی ہے۔
اردوغان نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل نے ہمارے فلسطینی اور لبنانی بھائیوں کے خلاف حملوں میں شدت اختیار کی ہے اور اس تنازعے کو بڑھا کر صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں اسرائیلی ریاست کی جانب سے غزہ اور لبنان کے علاقوں پر حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور ان حملوں پر بین الاقوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
ایک اہم علاقائی ملک ی حیثیت سے ترکی نے کئی بار ان حملوں کی مذمت کی ہے اور فلسطینی اور لبنانی عوام کی حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکہ کی حمایت سے خطے میں اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری
اردوغان نے پہلے بھی مغربی ممالک کی طرف سے اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اقدام خطے میں تشدد کو ہوا دیتا ہے۔


مشہور خبریں۔
دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر صیہونی حملے پر حماس کا ردعمل
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے دمشق میں اسلامی
اپریل
سوڈان کے صدارتی محل کے قریب شدید جھڑپیں، کئی علاقوں پر فوج کا کنٹرول
?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں واقع صدارتی محل کے قریب
مارچ
گیند امریکہ اور اسرائیل کے پالے میں ہے: حماس
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: امریکی اور صیہونی غزہ میں جنگ بندی کی تجویز پر اب
جون
اسپین میں 27% ملازمین اپنی ملازمت چھوڑنے کے خواہاں
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں: گزشتہ سال اسپین میں 30,000 افراد نے رضاکارانہ طور پر
فروری
سعودی عرب کی جنوبی یمن کے تمام دھڑوں کو ریاض کانفرنس میں شرکت کی دعوت
?️ 4 جنوری 2026 سعودی عرب کی جنوبی یمن کے تمام دھڑوں کو ریاض کانفرنس
دو سال میں چوتھے انتخابات؛بحران کی طرف ایک اور قدم
?️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:اسرائیل میں ہونے والے انتخابات میں لیکوڈ پارٹی کی شکست کے
مارچ
ہم نے مذاکرات میں صیہونی منصوبوں کو مسلط نہیں ہونے دیا: حماس
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ بندی کے حوالے سے دوحہ میں جاری
جولائی
امریکی نوجوان نسل صیہونیوں کے ساتھ ہے یا مخالف؟ صیہونی اخبار
?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل نے امریکہ
اپریل