سچ خبریں: ایک اعلیٰ صہیونی عہدیدار نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل ناکامی کی طرف جا رہا ہے اور ہر محاذ پر پھنسا ہوا ہے نیز اس بات کا بھی اقرار کیا کہ اسرائیل کے مسائل حل ہونے کے بجائے ان کے مزید گہرائی میں دھنسنے کا زیادہ امکان ہے ۔
عبرانی اخبار اسرائیل ہیوم نے رپورٹ دی کہ ہفتے کے آخر میں ایک اعلیٰ اسرائیلی عہدیدار سے پوچھا گیا کہ اسرائیل کس سمت جا رہا ہے؟ اس نے سادگی سے جواب دیا کہ تباہی کی سمت!
یہ بھی پڑھیں: عالمی سطح پر صیہونی مظالم کے خلاف مظاہرے؛ رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں کے قتل عام کی مذمت
اس اخبار کی رپورٹ کے مطابق، جب اس اعلیٰ عہدیدار سے اس جواب کی وضاحت طلب کی گئی تو اس نے کہا کہ اسرائیل ہر محاذ پر پھنس چکا ہے اور مسائل میں مزید ڈوبنے کا امکان زیادہ ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 7 اکتوبر کے بعد پہلی بار اسرائیلی شہری واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے احتجاج کرنے والے ہیں۔
مزید پڑھیں: صیہونی اور مغربی حکومتوں نے کیا غزہ میں اسرائیل کی شکست کا اقرار
مقبوضہ علاقوں کے اندر بھی روزانہ نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں جن کا مقصد جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دباؤ ڈالنا ہے۔