?️
سچ خبریں: اگر آپ کسی خوبصورت یورپی ملک کی شہریت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔
دنیا بھر میں کئی ممالک ایسے ہیں جو سرمایہ کاری کے بدلے میں مستقل رہائش اور شہریت کی پیشکش کرتے ہیں، جسے گولڈن ویزا پروگرام کہا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عرب نوجوانوں کی یورپ منتقلی میں اضافہ
عرب ممالک کے ساتھ ساتھ یورپ، افریقہ، ایشیا اور براعظم امریکہ کے کچھ ممالک بھی اس پروگرام کے تحت شہریت کی پیشکش کرتے ہیں۔
یورپی ممالک میں گولڈن ویزا کی پیشکش
آسٹریا: یہاں مستقل رہائش اور شہریت حاصل کرنے کے لیے آپ کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ آپ ان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، جیسے کہ جائیداد کی خریداری یا کاروبار شروع کرنا۔ درخواست کی جانچ پڑتال کے بعد آپ کو شہریت دی جا سکتی ہے۔
مالٹا: مالٹا میں شہریت حاصل کرنے کے لیے چھ لاکھ یورو (تقریباً 18 کروڑ 26 لاکھ پاکستانی روپے) کی سرمایہ کاری ضروری ہے۔ یہ سرمایہ کاری قومی ترقیاتی فنڈ میں رقم جمع کروانے، سٹاک مارکیٹ میں بڑی رقم لگانے، یا ملک میں جائیداد خریدنے یا کرائے پر حاصل کرنے کی صورت میں کی جا سکتی ہے۔
شمالی مقدونیہ: یہاں دو لاکھ یورو (تقریباً چھ کروڑ پاکستانی روپے) کی سرمایہ کاری سے شہریت حاصل کی جا سکتی ہے۔
ترکی:ترکی میں مستقل رہائش کے لیے چار لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 11 کروڑ پاکستانی روپے) کی سرمایہ کاری درکار ہے۔
دیگر یورپی ممالک میں مستقل رہائش
یونان، اٹلی، پرتگال، سوئٹزرلینڈ، اور برطانیہ: ان ممالک میں بھی سرمایہ کاری کے ذریعے مستقل رہائش حاصل کی جا سکتی ہے۔ اٹلی اور یونان میں رہائش کے لیے تقریباً سات کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ضروری ہے۔
برطانیہ میں مستقل رہائش کے لیے عمدہ کاروباری آئیڈیاز پیش کرنا ضروری ہے، جس کے بعد وہاں رہائش، کام، اور تعلیم کی اجازت مل جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: قانون کے تحت دوہری شہریت والوں کو سیاسی جماعتوں کو فنڈ دینے کی اجازت ہے:پی ٹی آئی وکیل
یاد رہے کہ گولڈن ویزا پروگرام کے تحت کئی ممالک سرمایہ کاری کے بدلے میں مستقل رہائش اور شہریت کی پیشکش کرتے ہیں۔
یورپی ممالک میں یہ عمل مختلف شرائط اور سرمایہ کاری کی مقدار کے تحت ہوتا ہے، جو درخواست گزاروں کو اپنے ملک میں بسانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
مشہور خبریں۔
عقبہ بندرگاہ میں اردن کی حکومت اور عوام کے ساتھ ایران کی ہمدردی
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی
جون
صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین ۴
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:کیونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم
جون
روس کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے
?️ 7 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف ایک وفد کے
اپریل
میران شاہ میں خودکش دھماکا
?️ 15 مئی 2022راولپنڈی(سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کے قریب خودکش دھماکے میںپاک فوج کے
مئی
امریکہ زوال کی طرف بڑھ رہا ہے:ٹرمپ کا کرسمس پیغام
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرسمس کے کے موقع
دسمبر
بدقسمتی سے ٹیکنالوجی میں پاکستان پیچھے رہا ہے: وزیر اعظم
?️ 23 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں)وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ٹیکنالوجی میں پاکستان پیچھے
دسمبر
موجودہ حالات میں ہماری فوج اگلی جنگ نہیں جیت سکے گی: صیہونی جنرل
?️ 16 جون 2022سچ خبریں:صہیونی فوج کے ایک جنرل نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ
جون
سی پیک نے ملک میں پائیدار ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے:وزیراعظم
?️ 4 فروری 2022بیجنگ (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سی پیک
فروری