?️
سچ خبریں: صیہونی ماہرین نے مقبوضہ فلسطین میں نئے محاذوں کے کھلنے پر اسرائیل کی صورتحال مزید ابتر ہونے کے سلسلہ میں وارننگ دی ہے۔
اسرائیل کے سیاسی اور سکیورٹی تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ نئے جنگی محاذوں کے کھلنے کے بعد اسرائیل کی صورتحال مزید بگڑتی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طوفان الاقصیٰ میں اسرائیل کی سب سے بڑی ناکامی کیا رہی؟
اسرائیلی سکیورٹی ذرائع سے منسلک نیوز ویب سائٹ والاہ نے خبر دی ہے کہ اسرائیل کے باشندے ایک نئے خطرے کا سامنا کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب سب کی نظریں فضائی اور زمینی حملوں پر مرکوز ہیں، تو اسرائیلی فوج کو سمندری راستوں سے ہونے والی ممکنہ سرپرائز حملوں کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے۔
اس حوالے سے صہیونی اخبار ہارٹز کے سینئر تجزیہ کار یوسی میلمان نے لکھا کہ فرض کریں کہ اسرائیلی فوج اور اندرونی فرنٹ دونوں جنگی حالات کو برداشت کر لیں اور دو محاذوں پر بیک وقت لڑائی جاری رکھ سکیں تو کیا اس بات کی ضمانت ہے کہ جنگ صرف انہیں دو محاذوں تک محدود رہے گی؟
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت مغربی کنارہ بھی شدید کشیدگی کا شکار ہے اور تھوڑی سی چنگاری اسے انتفاضہ کی تیسری لہر میں تبدیل کر سکتی ہے۔
صہیونی میڈیا نے یہ بھی بتایا کہ عکا اور حیفا پر مزاحمتی فورسز کے میزائل حملوں کی وجہ سے شمالی مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی آبادکاروں کی نقل مکانی میں اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: ایک سروے کے نتائج: “اسرائیل” میں معاشی صورتحال ابتر ہو گئی ہے
ایک اور صہیونی تجزیہ کار اودی سیگال نے شمالی سرحدوں پر بڑھتے ہوئے تناؤ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ آج کا بڑا سوال یہ ہے کہ اس کشیدگی کے بعد شمالی علاقوں کے شہری کس طرح اپنے گھروں کو واپس جا سکیں گے اور فی الحال اس سوال کا کوئی واضح جواب نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
انتخابات کے بارے میں مولانا فضل الرحمان کا بیان
?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا
جولائی
لبنان میں امریکی سفارتخانے میں فائرنگ
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: لبنانی میڈیا نے کچھ دیر پہلے اطلاع دی ہے کہ
جون
اسرائیلی جیلوں میں سیکڑوں بیمار قیدی
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں اور آزادہونے والے افرادکے امور کی نگراں کمیٹی کے
جنوری
انتہا پسند یہودیوں کے فلیگ مارچ میں نبی اکرم کی شان میں گستاخی، مسجد اقصیٰ کے امام کا شدید رد عمل
?️ 20 جون 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کے
جون
تل ابیب کے رفح کراسنگ کے دعوے پر قاہرہ کا منہ توڑ جواب
?️ 4 دسمبر 2025 تل ابیب کے رفح کراسنگ کے دعوے پر قاہرہ کا منہ
دسمبر
ٹرمپ 5 اہم ریاستوں میں بائیڈن سے آگے
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز اور سیانا انسٹی ٹیوٹ کے مشترکہ سروے سے پتہ
نومبر
یوکرین آخرکار امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
?️ 1 مئی 2025 سچ خبریں:امریکہ اور یوکرین نے مشترکہ فنڈ کے قیام اور نایاب
مئی
امریکی وزیر دفاع کا جنرلز کو ویرجینیا بلانے کا مقصد کیا ہے؟
?️ 28 ستمبر 2025امریکی وزیر دفاع کا جنرلز کو ویرجینیا بلانے کا مقصد کیا ہے؟
ستمبر