?️
سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ قسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے ایران کی جانب سے صیہونی ریاست کی جارحیتوں کے جواب میں داغے گئے میزائل حملے کو قابض اور جارح صیہونی ریاست کے خلاف ایک زوردار ضرب قرار دیا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ قسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ایران کی جانب سے کیے گئے اس جوابی اقدام کو خوش آمدید کہتے ہیں، جس نے پورے مقبوضہ فلسطین کے جغرافیے کو لپیٹ میں لے کر قابض جنایتکاروں پر زوردار حملہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل پر ایران کے حملے کے تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں: انگلینڈ
انہوں نے مزید کہا کہ قابض جنایتکار یہ سوچتے تھے کہ ان کی خطے میں دھونس اور ملتوں پر حملے بغیر کسی سزا کے رہ جائیں گے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری ونگ قسام بریگیڈز کے ترجمان نے ایران کی جانب سے صیہونی ریاست کی جنایتوں کے جواب میں کیے گئے میزائل حملے کو قابض اور جنایتکار صیہونی ریاست کے خلاف ایک زوردار ضرب قرار دیا۔
ابوعبیدہ نے زور دے کر کہا کہ آج لڑائی کی تاریخ میں ایک غیر معمولی دن ہے، جس میں مزاحمت کاروں کی آگ فلسطین کے آسمان میں آپس میں مل گئی۔
مزید پڑھیں: ایران کے اسرائیل پر حملے نے کیا ثابت کیا؟ عراقی تجزیہ کار کی زبانی
آج وہ غیر معمولی دن ہے جس میں تل ابیب کو یمنی، لبنانی، فلسطینی اور ایرانی مجاہدین کے حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کے واقعات امت کے تمام آزاد لوگوں کے لیے ایک دعوت ہیں کہ وہ فلسطین کی آزادی میں اپنا حصہ ڈالیں۔


مشہور خبریں۔
مارگلہ ہلز نیشنل پارک کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری۔
?️ 13 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک
جولائی
ملازمہ تشدد کیس: عدالت ایسا کچھ نہیں کرے گی، جس سے کسی کا حق متاثر ہو، چیف جسٹس عامر فاروق
?️ 19 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد کے کیس
ستمبر
سوڈان میں سیاسی معاہدے کا حتمی ڈھانچا دستیاب ہوا
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:ایک بیان میں سوڈان کی گورننگ کونسل نے موجودہ بحران کے
فروری
وزیراعظم کا ایرانی صدر کو ٹیلیفون
?️ 10 جولائی 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر
جولائی
یمن کے خلاف نیتن یاہو کے بیان پر یمن کا ردعمل
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
دسمبر
ریاست کے خلاف بغاوت کرنیوالوں کو سیاست کا حق ملے گا نہ معافی، رانا ثنا اللہ
?️ 5 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب
جون
فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ برابر کا شریک
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کے مطابق غزہ کی پٹی
اکتوبر
الشفا اسپتال کے وحشیانہ محاصرے کی تفصیلات
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کے الشفا اسپتال کے سربراہ محمد ابو سلمیہ نے اس
نومبر