?️
کراچی: (سچ خبریں) سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارہ دنانیر مبین نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے کی وجہ سے کئی لوگوں نے انہیں کام دینے سے انکار کردیا یا کام کے مواقع ضائع ہوئے لیکن انہیں اس پر کوئی افسوس نہیں ہے۔
غزہ میں جاری ’نسل کشی‘ پر دنیا بھر کی عالمی شخصیات فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے سیز فائر کا مطالبہ کررہی ہیں جن میں ہولی وڈ اداکارہ بیلا اور جی جی حدید سمیت سوسن سارینڈن اور دیگر شامل ہیں۔
ہولی وڈ کچھ اداکاروں کو فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر انہیں یہودی برینڈز یا ٹی وی پروڈکشن سے نکالا گیا یا اداکاروں کو کئی پروجیکٹس سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔
اسی دوران پاکستانی اداکاروں نے بھی فلسطین کے حق میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی جارہی ہے جن میں اشنا شاہ، عثمان خالد بٹ، ماہرہ خان، صبا قمر، سجل علی، عاطف اسلم اور دیگر شامل ہیں۔
تاہم ’پارری گرل‘ سے مشہور ہونے والی سوشل میڈیا اسٹار اور اداکارہ دنانیر مبین نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر انہیں کئی مواقعوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔
دنانیر کی جانب سے انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیں عروج پر ہیں کہ آیا انہوں نے مقامی یا پھر بین الاقوامی سطح پر کام کرنے کے مواقع کھوئے ہیں۔
انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے کی وجہ سے میرے کام کے کئی مواقع ضائع ہوئے ہیں اور مجھے اس بات پر کوئی افسوس نہیں ہے۔‘
ایک اور انسٹاگرام اسٹوری پر دنانیر نے روتے ہوئے اپنی تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’روزانہ صبح جاگتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ سب ٹھیک ہوجائے گا، لیکن لاشوں کو دیکھ کر یہ سب کیسے ٹھیک ہوگا؟۔‘
دانیر نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’والدین اپنے مردہ بچوں کو بازوؤں میں پکڑے ہوئے ہیں؟ یہ سب دیکھ کر کیسے ٹھیک ہوگا؟ ایسا نہیں ہوتا، اور ایسا نہیں ہونا چاہیے۔
دنانیر کی جانب سے فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے کی وجہ سے کام کرنے کے مواقع کھونے کے انکشاف پر سوشل میڈیا صارفین نے سوال کیا کہ ’پاکستان میں ایسا کون کرسکتا ہے؟‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’آپ کو ایسے برینڈز کا نام لینا چاہیے جو پاکستان میں ہوتے ہوئے ایسا کررہے ہیں۔‘
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 14 ہزار 850 سے زائد فلسطینی مارے جاچکے ہیں اور 36 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
تاہم اب اسرائیل اور حماس کے درمیان 4 روز کے لیے جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا جو منگل کی صبح 4 بجے تک جاری رہے گی تاکہ انسانی امداد کی ترسیل کی اجازت دی جاسکے اور اسرائیل میں قید 150 فلسطینیوں کے بدلے حماس کے زیرِ حراست 50 یرغمالیوں کو رہا کیا جائے۔


مشہور خبریں۔
محرم الحرام: محسن نقوی کی تمام طبقات سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی یقینی بنانے کی اپیل
?️ 25 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے معاشرے کے
جون
بھارت کے پاس پانی روکنے یا بہاؤ میں تبدیلی کا کوئی جواز نہیں: انڈس واٹر کمشنر
?️ 19 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) انڈس واٹر کمشنر پاکستان مہر علی شاہ نے
دسمبر
صوفیہ نے ماسکو کو پیوٹن کو بلغاریائی ہوائی راہداری استعمال کرنے کی اجازت دی
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: بلغاریہ کے وزیر خارجہ گئورگ جارجیف کا کہنا ہے کہ
اکتوبر
امریکی طلباء کا اتنا شدید احتجاج کیوں؟
?️ 1 مئی 2024سچ خبریں: امریکی یونیورسٹیوں میں پولیس کا تشدد برداشت کرنے والے طلباء
مئی
موساد کے سابق چیف یوسی کوہن کی قطر کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کی تجویز
?️ 29 اکتوبر 2025موساد کے سابق چیف یوسی کوہن کی قطر کے ساتھ تعلقات پر
اکتوبر
روس کی جانب سے امریکی الزامات کی تردید
?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں امریکہ میں روسی سفارت خانے نے امریکی فریق کے اسٹیٹ ڈوما
ستمبر
ایران کی آزادی کے دعوے سے لے کر امریکہ کے مسائل حل کرنے تک بائیڈن کی ناکامی
?️ 6 نومبر 2022سچ خبریں:امریکہ کے اندرونی مسائل کو حل کرنے میں ناکامی کی وجہ
نومبر
بھارت کی آبی جارحیت: پنجاب کے 7 اضلاع میں انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج طلب
?️ 26 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر بارشوں اور
اگست