?️
سچ خبریں:صیہونی صدر اسحاق ہرتزوگ نے تسلیم کیا کہ اسرائیل اندرونی نفرت، تشدد اور سیاسی انتشار کے باعث ایک بار پھر تباہی کے دہانے پر ہے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی معا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی صدر اسحاق ہرتزوگ نے تسلیم کیا ہے کہ اسرائیل ایک بار پھر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، جہاں داخلی تشدد، نفرت اور سیاسی تقسیم خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات 30 سال قبل اسحاق رابین کے قتل کے دور کی یاد دلاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی اپنی تباہی کی طرف گامزن:نصراللہ
رپورٹ کے مطابق ہرتزوگ نے کہا کہ اسحاق رابین، سابق صہیونی وزیراعظم کے قتل کو تین دہائیاں گزرنے کے باوجود وہی نشانیاں دوبارہ ظاہر ہو رہی ہیں جو اُس وقت اسرائیل کو تباہی کی طرف لے جا رہی تھیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ آج بھی وہی زہریلی اور گستاخانہ زبان، غداری کے الزامات، نفرت اور تشدد کی فضا سڑکوں اور سوشل میڈیا پر پھیل چکی ہے، جو ریاست کے لیے ایک اسٹریٹجک خطرہ بن چکی ہے۔
ہرتزوگ نے مزید کہا کہ تین دہائیوں بعد بھی صیہونی معاشرہ اندرونی اختلافات اور نفرت کے زہر سے آزاد نہیں ہو سکا ہے، اگر ہوشیاری نہ برتی گئی تو اسرائیل خود اپنے ہاتھوں تباہ ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں: اسرائیل تباہی کی راہ پر گامزن:عطوان
ان کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب صہیونی حکومت شدید اندرونی خلفشار، بڑے مالیاتی بدعنوانی کے اسکینڈل، اور انتخابی سیاست میں بڑھتی کشمکش سے دوچار ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کا منصوبہ تل ابیب کو عالمی تنہائی سے نکالنے کی کوشش ہے
?️ 2 اکتوبر 2025ٹرمپ کا منصوبہ تل ابیب کو عالمی تنہائی سے نکالنے کی کوشش
اکتوبر
میں پہلے دن سے تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا حامی تھا
?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ
نومبر
الحشد الشعبی کو تحلیل کرنے کے بارے میں عراقی وزیراعظم کا بیان
?️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی نے ایک بار پھر
مارچ
شاہ محمود قریشی کا کینیڈین وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ
?️ 19 ستمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے
ستمبر
مقبوضہ فلسطین میں موبائل فون متاثر
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:خبری ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہزاروں موبائل فون
نومبر
آئی ایم ایف سے معاہدے کی توقع، انٹر بینک میں ڈالر 3.46 روپے سستا
?️ 6 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اعداد و
مارچ
وزیر اعظم نے آئندہ انتخابات کے لئے حکمت عملی تیار کر لی
?️ 24 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم نے آئندہ انتخابات کے لئے حکمت عملی
دسمبر
وہ خواب جو بائیڈن نے غزہ کے لیے دیکھا تھا
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اعلان کیا ہے کہ
نومبر