صہیونی فوج میں خودکشیوں کی لہر؛ ماہرین کا انتباہ

صہیونی فوج میں خودکشیوں کی لہر؛ ماہرین کا انتباہ

🗓️

سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا اور ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ غزہ جنگ کے بعد صہیونی فوجیوں میں خودکشیوں کا ایک نیا اور سنگین سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جس کے پیچھے نفسیاتی دباؤ، منشیات کا استعمال اور جنگی صدمات ہیں۔

رأی الیوم انٹر ریجنل اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ذرائع ابلاغ اور تحقیقاتی اداروں نے صہیونی فوجیوں میں خودکشی کے خطرناک حد تک رجحان کی جانب اشارہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، صہیونی میڈیا اور دفاعی محافل نے تنبیہ کی ہے کہ اسرائیلی افواج میں خودکشیوں کی ایک بڑی لہر جنم لے چکی ہے، جو نفسیاتی عدم استحکام اور جنگی صدمات کی علامت ہے۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بہت سے فوجی گویا ٹائم بم بن چکے ہیں، جن کے پھٹنے کا وقت معلوم نہیں،اکثر خودکشی کرنے والے افراد، ریزرو (ذخیرہ) فورسز سے تعلق رکھتے ہیں جنہیں غزہ جنگ کے دوران دوبارہ طلب کیا گیا تھا۔
یوسی لیوی لاز آکادمی روبین کے تحت قائم خودکشی تحقیقاتی مرکز کے سربراہ نے کہا کہ ہم ایک بڑے خودکشی بحران کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ جنگ غزہ میں شرکت اور اس کے بعد کے نفسیاتی اثرات فوجیوں کی ذہنی صحت کو تباہ کر رہے ہیں۔
ادھر مقبوضہ علاقوں کے منشیات کی روک تھام مرکز نے بھی تشویش ناک اعداد و شمار جاری کیے ہیں ،الکحل، نیند آور ادویات، اور دیگر نشہ آور مواد کے استعمال میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ سب کچھ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ اسرائیلی معاشرہ اور اس کی فوج ایک گہرے داخلی بحران کا سامنا کر رہی ہے، جس کی جڑیں ناکام جنگی پالیسیوں، عوامی بے یقینی اور مستقل دباؤ میں ہیں۔

مشہور خبریں۔

نئے سینیٹر کے حلف اٹھانے کے بعد چیرمین کے لئے ووٹنگ ہوگی

🗓️ 12 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ایوانِ بالا کے لیے 3 مارچ کو ہونے والے

مریم نواز کی 100 روزہ کارکردگی کی ویڈیوز کا راز

🗓️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: حال ہی میں پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب

دنیا امریکہ سے نفرت کرتی ہے: ترک وزیر داخلہ

🗓️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو  نے واشنگٹن حکومت پر اپنی

ٹرمپ 300 سے زائد خفیہ دستاویزات اپنے گھر لے گئے تھے:نیویارک ٹائمز

🗓️ 23 اگست 2022سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے اطلاع دی ہے کہ ریاستہائے متحدہ کے سابق

افغان سفیر کی بیٹی کو اسلام آباد سے اغوا کر لیا گیا

🗓️ 17 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ٹریبیون میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات

سابق چیف جج رانا شمیم عدالت میں پیش ہو گئے

🗓️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم مبینہ

امریکہ یعنی اسلحہ اور بغیر اسلحے کے امریکہ کچھ نہیں!

🗓️ 5 جون 2022سچ خبریں:   امریکہ کی فطرت اور اس ملک کی اصل ثقافت اور

سعودی عرب نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

🗓️ 8 مئی 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے