?️
سچ خبریں:یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس سے جنگ بندی کے مسودے کا انتظار کر رہا ہے، تاہم ماسکو پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا، زلنسکی نے جنگ کے خاتمے اور انسانی مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا۔
قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان یوکرین بحران پر ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کییف کو ماسکو پر بھروسہ نہیں ہے اور وہ روس کی جانب سے جنگ بندی کے لیے باضابطہ مسودے کے منتظر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، یوکرینی صدر زلنسکی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے صدر پوتن سے ٹیلیفونک رابطے کی خبر سنی ہے اور اب ہم روس سے کسی ٹھوس تجویز کے آنے کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ اس کا جائزہ لیا جا سکے۔
انہوں نے روس کی نیت پر شبہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں روس پر اعتماد نہیں ہے، اسی لیے ہم نے ابتدائی جنگ بندی کی درخواست کی ہے اور اب ہم ان کی جانب سے پیش کردہ مسودے کا انتظار کر رہے ہیں۔
زلنسکی نے کہا کہ ان کے ملک کی اولین ترجیح جنگ کا فوری خاتمہ اور انسانی مسائل خصوصاً قیدیوں کے تبادلے اور روس میں موجود یوکرینی بچوں کی واپسی ہے۔
یوکرینی صدر نے مزید کہا کہ کییف جنگ کے جلد خاتمے اور انسانی مسائل کے حل کا خواہاں ہے، تاہم روس کا اصل موقف تاحال غیر واضح ہے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ بظاہر روس محض جنگ بندی نہیں چاہتا، بلکہ اس کی کچھ اور شرائط بھی ہیں، جن کی تفصیل سے آگاہی کے بغیر ان پر رائے دینا ممکن نہیں۔
زلنسکی نے بتایا کہ متوقع ہے کہ امریکہ، روس کی طرف سے تیار کردہ جنگ بندی کے مسودے کی تفصیلات کییف کو منتقل کرے گا، جو روس کی مبینہ شرائط پر مشتمل ہوگا۔
اپنی گفتگو کے ایک اور حصے میں انہوں نے کہا کہ میں نے صدر ٹرمپ سے درخواست کی ہے کہ یوکرین کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ ہماری شمولیت کے بغیر نہ کیا جائے۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے، ہم جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، لیکن روس کا اصل مؤقف کیا ہے، یہ ہم نہیں جانتے، شاید روسی خود بھی نہیں جانتے کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔ وہ کچھ اور کہتے ہیں، لیکن حقیقت میں سب کچھ چاہتے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
الحشد الشعبی کے ٹھکانے پر راکٹ حملہ
?️ 18 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ کرکوک میں عوامی
اپریل
حماس نے نیتن یاہو کا کھیل کیا برباد
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: Yediot Aharanot اخبار کے مطابق حماس نے اسرائیل کے کھیل کو
مئی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
?️ 15 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتحال کے
اپریل
حزب اللہ کے نئے سکریٹری جنرل کا اعلان
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ نے شیخ نعیم قاسم کو لبنان کے نئے سکریٹری
اکتوبر
صیہونی اپنی فوجی ہلاکتوں کی صحیح تعداد کیوں نہیں بتاتے؟
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: اسرائیلی صحافی نے کہا ہے کہ فوج کی ہلاکتیں سرکاری
دسمبر
اسرائیل کو یورپ کے صیہونی مخالف موقف پر تشویش ہے
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: غزہ میں جاری نسل کشی اور وسیع پیمانے پر تباہی
مئی
ٹرمپ: امریکہ میں نئی پارٹی قائم کرنا حماقت ہے
?️ 7 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے امریکا میں
جولائی
شام میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:شام میں سکیورٹی امور کے ایک ماہر نے اس ملک میں
اگست