?️
لندن (سچ خبریں) برطانیہ میں پولیس کے اختیارات میں اضافے کے خلاف ایک بار پھر شدید مظاہرے شروع ہوگئے ہیں اور برطانوی عوام کے مختلف طبقوں نے پولیس کے اختیارات میں اضافے کے خلاف لندن اور دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں تقریبا تین ہزار افراد نے جن میں انسانی حقوق کی حامی تنظیمیں بھی شامل ہیں، پولیس کے اختیارات بڑھانے کے حوالے سے حکومت کے فیصلے کو حق اعتراض کے منافی اور استبداد کی جانب قدم قرار دیا ہے۔
برطانیہ کے دیگر شہروں میں بھی عوام نے برطانوی پولیس کے اختیارات بڑھائے جانے کے خلاف مظاہرہ کرکے اپنی صدائے احتجاج برطانوی وزیراعظم کے کانوں تک پہنچانے کی کوشش کی۔
برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں دارالعوام کے ممبران نے اپریل میں مظاہرین کی سرکوبی کے لئے پولیس کے اختیارات بڑھانے کے حق میں ووٹ دیئے ہیں۔
دوسری جانب ساٹھ ممبران پارلیمنٹ نے وزیرداخلہ کے نام ایک خط لکھ کر اس کی مخالفت کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ احتجاج اور مظاہرے کرنے کی بنا پرعوام کو مجرم سمجھنا ناقابل قبول اور غیرقانونی ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ کے سات سو قانون دانوں اور پروفیسروں نے بھی پولیس کے اختیارات میں اضافے کے بل کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے اسے نافذ نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
صدر مملکت ممنون حسین انتقال کر گئے
?️ 15 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی
جولائی
اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کرانے کے لیے کوششیں جاری ہیں:لبنانی صدر
?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:لبنان کے صدر نے کہا کہ وہ صہیونی حکومت کو
فروری
زینی کی تقرری کے بعد شاباک کے سینئر عہدیداروں کے استعفوں کی لہر
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس
مئی
کشف انصاری نے کیسے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا؟
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: مشہور ٹک ٹاک اور یوٹیوب شخصیت کشف انصاری نے اپنے فٹنس
جون
ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری
?️ 28 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے انعقاد
ستمبر
ملک میں پٹرول کی کمی ہو سکتی
?️ 4 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا امکان پیدا ہو
جون
کیلیفورنیا میں فائرنگ اور یرغمالی کے واقعات/ 5 افراد ہلاک
?️ 27 جولائی 2021سچ خبریں:امریکہ کے صوبے کیلیفورنیا میں فائرنگ اور یرغمال بنائے جانے کے
جولائی
پاک فضائیہ نے بھارت کے 6 لڑاکا طیارے گرانے کا سہرا ’کوبراز‘ کے سر باندھ دیا
?️ 6 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے ہیڈکوارٹر
جون