?️
جنیوا (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج کی جانب سے آئے دن عوام پر شدید تشدد کیا جارہا ہے اور اب تک ہزاروں افراد کو گرفتار بھی کا جا چکا ہے لیکن اطلاعات کے مطابق فوجی حکومت کی جانب سے خواتین کو سب سے زیادہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر اقوام متحدہ نے شدید تشویش کا اظہا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ رپورٹس سے واضح ہوتا ہے کہ حوالات میں قید خواتین کو جنسی طور پر ہراساں بھی کیا جا رہا ہے۔
خواتین کے حقوق کی تنظیم یو این ویمن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فومزائل میلبو اینگکو کا کہنا ہے کہ میانمار کی تاریخ میں خواتین نے طویل عرصے سے اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کو اپنے خیالات کے پُر امن اظہار کی وجہ سے حملوں اور سزا کا شکار نہیں بنانا چاہیے۔
میانمار میں معزول جمہوری حکومت کے حق میں کیے جانے والے احتجاج میں عالمی ادارے کے مطابق چھ خواتین ہلاک ہو چکی ہیں، جبکہ نوجوان خواتین اور سول سوسائٹی کے سرگرم اراکین سمیت 600 سے زائد خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
گزشتہ ماہ منتخب حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کے بعد ملک میں جاری مظاہروں کے دوران اب تک 70 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں، جبکہ کئی رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں میانمار کی منتخب حکومت کی رہنما آنگ سان سوچی اور صدر ون مائنٹ بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید 38 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی علاقوں میں مارشل لاء نافذ کردیا گیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فوج نےدارالحکومت ینگون کے دو علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا ہے جبکہ مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 120 سے تجاوز کرگئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق میانمار میں فوج کی جانب سے عوامی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد مظاہروں میں شدت آگئی ہے اور گزشتہ روز ایمرجنسی نفاذ کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہوا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں مزید 38 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
رپورٹس کے مطابق صرف شہررنگون میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دیگر علاقوں میں 16 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے جس کے بعد یکم فروری کو فوجی بغاوت کے بعد سے لیکر اب تک مارے جانے والے مظاہرین کی تعداد 126 تک پہنچ گئی ہے جبکہ انسانی حقوق کے کیلیے کام کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہےکہ مرنے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی قرارداد کا جواب دینے کی مخالفت کرنے والوں پر تنقید
?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے حالیہ امریکی قرارداد کے
جولائی
اشتعال انگیز تقریر، جلاؤ گھیراؤ: یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ کی ضمانتیں منظور
?️ 17 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے شیر پاؤ پل
مئی
لبنان میں صہیونی جاسوس کی گرفتاری کی تفصیلات
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:لبنان کے ذرائع نے صہیونی حکومت کے ایک جاسوس کی گرفتاری
جنوری
مغربی ممالک نے یوکرین کی کتنی امداد کی
?️ 20 اگست 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے ہفتے کے روز ایک انٹرویو میں
اگست
ایران کے خلاف جنگ کے نتائج پر عالمی میڈیا کا ردعمل
?️ 20 اگست 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکی اور صیہونی فوجی کارروائی کے بعد عالمی
اگست
مغربی کنارے میں متعدد فلسطینی گرفتار
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں
فروری
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری
?️ 8 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملکی سیاسی ، معاشی اور اقتصادی صورتحال کا
جون
غزہ میں صیہونی حکومت کی 630ویں بٹالین کے دو کمانڈر موت
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کی فوج کے ترجمان نے آج منگل کی صبح
فروری