?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن کا میجر نامی کُتّا اس وقت ان کے لیئے ذلت اور شرمندگی کا باعث بنا جب اس نے وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کو کاٹ لیا جس کے بعد اہلکار کو طبی امداد جبکہ جو بائیڈن کے کُتّے کو وائٹ ہاؤس سے نکال دیا گیا۔
برا کتا یہ وہ اجتماعی ڈانٹ ہے جس کا سامنا امریکی صدر جو بائیڈن کے دو جرمن شیفرڈ کتوں میں سے ایک میجر کو ہے جس کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ اس نے وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کو کاٹ لیا تھا۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق میجر وائٹ ہاؤس کے سیکیورٹی عملے میں شامل ایک رُکن کو کاٹنے میں ملوث پایا گیا ہے۔
منگل کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پیر کو بائیڈن کے کتے نے ایک شخص کو انجان سمجھ کر اس پر حملہ کیا جس سے مذکورہ اہلکار کو معمولی زخم آئے جسے فوری طور پر وائٹ ہاؤس کی میڈیکل ٹیم نے طبی امداد دی۔
البتہ، جین ساکی نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ آیا مذکورہ شخص وائٹ ہاؤس کی سیکیورٹی ٹیم کا رُکن تھا یا نہیں۔
خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کی سیکیورٹی پر سیکرٹ سروس کے اہلکار تعینات ہوتے ہیں۔
رواں ہفتے خاتون اول کے کیلی فورنیا اور واشنگٹن ریاستوں کے دورے کے دوران میجر اور اس سے عمر میں بڑے ساتھی چیمپ کو صدر کی آبائی ریاست ڈیلاویئر بھجوا دیا گیا ہے، جہاں وہ بائیڈن کے دوستوں کی زیرِ نگرانی ہیں، ڈیلاویئر روانگی کے بعد یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ شاید اب یہ کتے واپس وائٹ ہاؤس نہیں آئیں گے۔
جین ساکی کا کہنا تھا کہ دونوں کتے وائٹ ہاؤس میں نئے ماحول سے ہم آہنگ ہو رہے تھے، لہذا اُن کے رویوں میں تبدیلی آنا حیران کن نہیں، رپورٹرز کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر کہ کیا دونوں کتے اب ڈیلاویئر میں ہی رہیں گے؟ جین ساکی نے کہا کہ میجر اور ‘چیمپ’ دونوں وائٹ ہاؤس واپس آئیں گے۔
صدر بائیڈن نے 13 سالہ ‘چیمپ’ اور تین سالہ ‘میجر’ کو ریاست ڈیلاویئر کے ایک شیلٹر سینٹر سے حاصل کیا تھا، صدر بائیڈن کے وائٹ ہاؤس میں آنے کے بعد دونوں پالتو کتے بھی اُن کے ہمراہ وائٹ ہاؤس آ گئے تھے۔
بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق میجر جب سے وائٹ ہاؤس آیا ہے ملازمین کو گھورنا، اُن کی طرف لپکنا اور بھونکنا اس کا معمول تھا، تین نومبر کے صدارتی انتخابات کے بعد اسی کتے کے ساتھ کھیلتے ہوئے جو بائیڈن کے پاؤں میں بھی فریکچر آیا تھا۔


مشہور خبریں۔
صوبے میں پولیو کا کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا: وزیراعلیٰ پنجاب
?️ 28 نومبر 2021لاہور ( سچ خبریں) ) پنجاب حکومت نے صوبے کو پولیو سے
نومبر
دسمبر میں پاکستان کی برآمدات میں 22 فیصد کا اضافہ
?️ 2 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی برآمدات دسمبر میں سالانہ بنیادوں پر
جنوری
کابینہ میں تبدیلیاں،شوکت ترین وزارت خزانہ مقرر
?️ 16 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے وزیر
اپریل
کیا غزہ جنگ ایران نے شروع کی ہے؟
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے غزہ کا بحران ایجاد کرنے میں
اکتوبر
امریکا کا ساتھ دینے پر بہت نقصان ہوا: وزیر اعظم
?️ 22 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ جب ہم ماضی
فروری
امریکی حکام کو مشکوک پیکج بھیجا گیا
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ کم از کم
ستمبر
پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 54 خوارج مارے گئے
?️ 27 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی
اپریل
گوگل فوٹوز میں مصنوعی ذہانت سے آراستہ جدید فیچرز کا اضافہ ہوگیا
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: گوگل فوٹوز نے اپنی 10ویں سالگرہ کے موقع پر فوٹو
مئی