امریکی صدر جوبائیڈن کا روسی صدر کے خلاف بڑا بیان، روس نے شدید برہمی کا اظہار کردیا

امریکی صدر جوبائیڈن کا روسی صدر کے خلاف بڑا بیان، روس نے شدید برہمی کا اظہار کردیا

🗓️

واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے خلاف بڑا بیان جاری کرتے ہوئے انہیں قاتل قرار دے دیا ہے جس کے بعد امریکہ اور روس کے مابین شدید تنازع پیدا ہوگیا ہے اور روس نے امریکی صدر کے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے روس پر حملہ قرار دے دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اینکر کی طرف سے امریکی صدر جوبائیڈن سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ روسی صدر پیوٹن کو قاتل سمجھتے ہیں، جس پر انہوں نے جواب میں ہاں کہا، جوبائیڈن نے کہا کہ آپ دیکھیں گے ولادیمیر پیوٹن کو عنقریب قیمت چکانی پڑے گی۔

دوسری جانب روس کے سپیکر نے پیوٹن کو قاتل کہنے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کو قاتل کہنا روس پر حملہ ہے، جو بائیڈن نے روسی شہریوں کی توہین کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی خفیہ ادارے نے کہا کہ ولادیمیر پوٹن نے 2020 انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو جتوانے کے لیے صدرارتی الیکشن مہم میں حریف جو بائیڈن پر الزامات لگا کر جوڑ توڑ کروانے کی کوشش کی۔

روئٹرز کے مطابق اس بات کا اندازہ منگل کو الیکشن میں مداخت کے حوالے سے جاری ہونے والی 15 صفحات پر مشتمل ا’ٓفس آف دی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس رپورٹ میں لگایا گیا۔

رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ ٹرمپ کے اتحادی روس سے تعلقات رکھنے والی یوکرائن کی شخصیات کی طرف سے بائیڈن پر لگائے جانے والے الزامات کو بڑھاوا دیتے ہوئے ماسکو کے ہاتھوں میں کھیلتے رہے۔

امریکی خفیہ ایجنسیوں کے مطابق ووٹ ہتھیانے کے لیے اور طریقے بھی آزمائے گئے جن میں ایران کی طرف سے ٹرمپ کی حمایت کم کرنے کے لیے ایک ’خفیہ مہم‘ چلائی گئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوباما کی طرف سے ایران کے ساتھ کیے جانے والے بین الاقوامی معاہدے کو منسوخ کیا تھا۔

اس رپورٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے اتحادیوں کی جانب سے لگائے گئے ان الزامات کو بھی رد کیا گیا ہے جن کے تحت کہا گیا تھا کہ چین نے جو بائیڈن کی حمایت میں مداخلت کی۔

رپورٹ کے مطابق بیجنگ نے ایسی کوئی کوشش نہیں کی، چین نے امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کی اور الیکشن سے فائدہ اٹھانے کی ایسی کوئی کوشش نہیں کی۔

امریکی حکام نے کہا کہ کیوبا، وینزویلا اور حزب اللہ نے بھی الیکشن پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی لیکن ہمارا اندازہ ہے کہ ایران اور روس کے مقابلے میں ان کوشش بہت محدود تھیں۔

واشنگٹن میں چین، روس اور کیوبا کے سفارت خانوں اس حوالے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، اقوام متحدہ میں ایرانی مشن اور وینزویلا کی وزارت اطلاعات نے بھی اس پر کوئی رائے نہیں دی۔

واضح رہے کہ ماسکو، بیجنگ اور تہران ماضی میں اس طرح کے الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

 پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حکمت عملی بنا لی گئی

🗓️ 30 دسمبر 2021لاہور ( سچ خبریں )پاکستانی تحریک انصاف نے  بلدیاتی الیکشن کے حوالے

شمالی وزیرستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2دہشت گرد ہلاک

🗓️ 30 اکتوبر 2021وزیرستان (سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشت گردی نے شمالی وزیرستان میں اہم

ابو ابراہیم کے لقب سے مشہور یحیی السنوار کون تھے؟

🗓️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: یحیی السنوار، جو ابو ابراہیم کے لقب سے مشہور تھے،

عمران خان کا مبینہ آڈیو لیکس کے تدارک کیلئے چیف جسٹس سمیت تمام ججز کو خط

🗓️ 20 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین

پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نہ نکالنے پر وفاقی وزیر توانائی کا رد عمل سامنے آگیا

🗓️ 26 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں ) پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نہ نکالنے

تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری، ہیکرز نے کرپٹو ایکسچینج سے ڈیڑھ ارب ڈالر چوری کرلیے

🗓️ 25 فروری 2025سچ خبریں: کرپٹو کرنسی ایکسچینج ’بائی بٹ‘ نے سائبر سکیورٹی ماہرین سے

لبنانی صدر کا پہلا غیر ملکی دورہ کس ملک کا ہو گا؟

🗓️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:لبنان کے صدر جوزف عون نے اپنے انتخاب کے بعد

جنگ بندی کا معاہدہ قبول کر کے حماس نے نیتن یاہو کے ساتھ کیا کیا ہے؟

🗓️ 9 مئی 2024سچ خبریں: حماس کے سینئر رکن نے حماس کی طرف سے تجویز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے