?️
سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا ہے کہ یمنی مسلح افواج کے ساتھ شدید جھڑپوں کے بعد امریکی بحری بیڑا پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گیا اور شمالی بحیرہ احمر میں 1300 کلومیٹر دور فرار کر گیا۔
المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اپنے تازہ خطاب میں اعلان کیا کہ یمنی عوام اللہ کے راستے میں جہاد اور اپنی ایمانی شناخت کے دفاع میں ثابت قدم ہیں اور وہ کبھی دشمنوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔
الحوثی نے کہا کہ صنعا اور یمن کے دیگر صوبوں میں لاکھوں عوام کا غزوہ بدر کی سالگرہ پر باہر نکلنا، ایک عظیم جہادی عمل تھا۔
یہ عوامی مظاہرے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یمنی عوام حق کے راستے پر ثابت قدم ہیں، فلسطینی عوام کے حامی ہیں، اور امریکی و اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
یہ ایک واضح پیغام ہے کہ فلسطینی عوام اس جنگ میں تنہا نہیں ہیں، اور یمنی عوام صیہونی حکومت کو امریکی حمایت کے ساتھ اپنی جارحیت جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ یمنی مسلح افواج نے امریکی حملے کو روک دیا اور دشمن کی جارحیت کو ناکام بنایا،جھڑپوں کے بعد، امریکی بحری بیڑا پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوا اور شمالی بحیرہ احمر میں 1300 کلومیٹر دور چلا گیا،یمنی عوام کی یہ مزاحمت امریکہ کے لیے ایک نئی وارننگ ہے۔
الحوثی نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ یمن پر اپنے حملے جاری رکھتا ہے اور صیہونی دشمن کی حمایت کرتا ہے، تو یمنی افواج مزید سخت اور بڑے حملوں کے ساتھ جواب دیں گی،ابھی کے لیے، امریکہ کے خلاف جوابی کارروائی میں اس کے بحری بیڑے، جنگی جہازوں اور جنگی کشتیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، لیکن اگر جارحیت نہ رکی تو اس سے بھی زیادہ شدید اقدامات کیے جائیں گے،یمنی افواج کے پاس ایسے آپشنز ہیں جو امریکہ کے لیے ناقابل برداشت اور مزید تکلیف دہ ہوں گے،امریکہ کو یمنی عوام کے آج کے پیغام سے سبق سیکھنا چاہیے، جو ثابت قدمی اور مضبوط مؤقف کی علامت ہے۔
الحوثی نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل کو روکنے کو وحشیانہ جرم اور ناقابل برداشت جارحیت قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جہازوں کی سمندری نقل و حرکت پر پابندی پہلا قدم ہے، لیکن اگر غزہ میں قحط شدت اختیار کرتا ہے، تو یمن کے اقدامات اس سے کہیں زیادہ سخت ہوں گے،یمن کی پالیسی ایمانی، اخلاقی اور دینی اصولوں پر مبنی ہے، اور جو کچھ بس میں ہوگا، وہ کیا جائے گا۔
الحوثی نے کہا کہ یمن کسی بھی بڑے اور وسیع آپریشن کے لیے تیار ہے اور اگر ضروری ہوا تو مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے یمنی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ انہیں عظیم اجر عطا کرے اور ان کی قربانیوں کو قبول فرمائے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
فلسطینی کیمپ پر صیہونی حملہ، تین فلسطینی شہید اور چھ زخمی
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں: صیہونی فورسز کے درمیان جھڑپیں اس وقت ہوئیں جب انہوں
مارچ
بائیڈن کی ناکامیاں ریپبلکنز کے کانگریس پر قبضہ کرنے میں مددگار ہوں گی؛ نیویارک ٹائمز
?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی مشکلات
جنوری
مصر سوڈانی تنازع پر کیوں فکر مند ہے؟
?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: مصر کو تشویش ہے کہ سوڈان میں عدم استحکام القاعدہ
نومبر
تمام بیماریوں کو ختم کرنے کی قوت رکھنے والا جوس کا ایک گلاس
?️ 6 فروری 2021 سچ خبریں: چقندر، گاجر اور سیب کا جوس کسی جادوئی دوائی سے
فروری
وزیر اعظم نے ڈیموں کے کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے
?️ 31 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصلات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک
اگست
دو بار محبت کی، پہلی ناکام ہوئی، دانیا انور
?️ 27 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ دانیا انور نے کہا ہے کہ
نومبر
پاکستان کا عدالت کی طرف سے یاسین ملک کو سزائے موت دلوانے کی بھارتی حکومت کی کوشش پر اظہار تشویش
?️ 1 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے عدالت کے ذریعے ممتاز کشمیری رہنما
جون
اندازے کے مطابق 50,000 اسرائیلی فوجی معذور ہیں۔ 2028 تک نیتن یاہو کی جنگ کو بھڑکانے والی پالیسیوں کے یادگار
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوجی اداروں کے تحقیقی جائزوں سے پتہ چلتا ہے
جولائی